?️
کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا کے مطابق اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کے اعلان میں شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
ماہرین کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ آج ایک فیصد شرح سود میں کمی کی جائے گی، لیکن اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ 27 جنوری 2025 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 100 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد شرح سود 12 فیصد ہوگئی ہے، مانیٹری پالییسی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں ملک کی معاشی کارکردگی اور مختلف عوامل کا جائزہ لیا تھا۔
اس سے قبل 16 دسمبر 2024 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شرح سود 200 بیسس پوائنٹس کم کرکے 13 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں آگاہ کیا گیا تھا کہ زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اپنے آج کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 17 دسمبر 2024 سے 200 بی پی ایس کم کرکے 13فیصد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس حوالے سے بیان میں کہا گیا تھا کہ ایم پی سی کی توقعات کے مطابق نومبر 2024 میں عمومی مہنگائی کم ہو کر سالانہ بنیادوں پر 4.9 فیصد ہوگئی، اس کمی کی بڑی وجہ غذائی مہنگائی کا مسلسل کم ہونا نیز نومبر 2023 میں گیس کے نرخوں میں اضافے کے اثرات کا بتدریج ختم ہونا تھا۔
یاد رہے کہ جون 2024 کے بعد سے اب تک مسلسل 6 بار شرح سود کم کی گئی ہے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران شرح سود 10 فیصد کم ہوکر 22 فیصد سے اب 12 فیصد کی سطح پر برقرار ہے، آج شرح سود مزید ایک فیصد کم کی گئی، جس کے بعد گزشتہ 8 ماہ میں مجموعی طور پر شرح سود 11 فیصد کم ہوچکی، جب کہ 22 فیصد سے کم ہوکر 5 سال میں 11 فیصد کی نچلی ترین سطح پر آگئی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی شکست کے اجزا 7 اکتوبر 2023 کو
اکتوبر
حماس کی صیہونی حکومت کو ڈیڈ لائن
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے
دسمبر
سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
?️ 16 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے
فروری
فلسطینی ریاست کے بارے میں نیتن یاہو کا بیان
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر آزاد
فروری
فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت کا اپیل دائر کرنیکا فیصلہ
?️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے سویلینز کے
اکتوبر
سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے خلاف اپیل مسترد کر دی
?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قائم مقام جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور
ستمبر
پیوٹن توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے: شلٹز
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: جرمن وزیر اعظم اولاف شولٹز نے اتوار کو دعویٰ کیا
جولائی
جنوبی کوریا میں خوفناک دھماکہ/ 35 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: جنوبی کوریا میں ہائی وے پر بس اور
دسمبر