?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سرمایہ کاروں کی بجٹ سے مثبت توقعات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل دوسرے روز تیزی کے بعد 259 پوائنٹس کمی پر بند ہوگئی، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 323 پوائنٹس یا 1.84 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح بھی عبور کر گیا تھا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس 259 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 24 ہزار 93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، تاہم دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس تیزی کے باعث ایک لاکھ 25 ہزار اور ایک لاکھ 26 ہزار دو نفسیاتی حدیں عبور کر گیا تھا۔
مجموعی طور پر 474 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 170 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 270 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جب کہ 34 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
سرمایہ کاروں نے آٹو موبائلز اسمبلر، سیمنٹ، کیبل اینڈ الیکٹریکل گڈز، کیمیکل اور کمرشل بینکوں کے حصص میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز سرمایہ کاروں نے ’مثبت بجٹ‘ کے تناظر میں کھل کر سرمایہ کاری کی تھی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا تھا، اور ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر گیا تھا۔
آج پہلا موقع تھا کہ جب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کے نئے تاریخی ریکارڈ تک جاپہنچا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر تیزی معمولی مندی میں تبدیل ہوگئی۔
پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اسٹاک مارکیٹوں میں شامل ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا حماس کے لیے کینہ کا ایک اور ثبوت
?️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے یہ کہتے ہوئے حماس کا ڈیجیٹل کرنسی
جولائی
چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی کو ہٹائے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
?️ 8 ستمبر 2021لاہور ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی
ستمبر
غزه کی جنگ میں امریکہ کے مقاصد کیا ہیں ؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر جو
نومبر
غزہ جنگ کے بارے میں چین کا مؤقف
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: چین کی وزرات خارجہ اور دفاع نے غزہ کے خلاف
جنوری
کیا بانی پی ٹی آئی اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں؟
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے
اگست
ایران میں 3 صیہونی جاسوس گرفتار
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:ایرانی سلامتی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے صیہونی جاسوسی
اپریل
یمنی عوام کے 80 ہزار ٹن ایندھن والے 3 جہازوں پر قبضہ
?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: یمن کی قومی تیل کمپنی نے آج ہفتہ 6 نومبر کو
نومبر
حزب اللہ کی 4 اہم خصوصیات
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی کون سی خصوصیات ہیں جن کی بنیاد
اکتوبر