?️
لاہور: (سچ خبریں) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اس اہم فیصلے کا اعلان کیا اور کہا کہ لاہور اور ملتان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن لگا دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسموگ پر بھارت و پاکستان کے عوام کا مسئلہ ہے, دونوں ممالک کو اکٹھا بیٹھنا پڑے گا، اسموگ پاک بھارت کا نہیں ماحول کا معاملہ ہے کیونکہ زندگیوں کا معاملہ ہے سموگ موت ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کورونا پر احتیاطی تدابیر اختیار کیں اسی طرح سموگ پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، نو نومبر کو آئی کیو لیول 660، 10 نومبر کو 539، گیارہ کو 816 اور چودہ نومبر کو ایک ہزار ایک سو دن رہی۔
انہوں نے کہا کہ اسموگ کی بگڑتی صورتحال پر لاہور اور ملتان ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرتی ہوں، ہیلتھ ڈیسک ، ہسپتالوں میں سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ، اور محکموں کو ادویات وافر کرنی کی ہدایت کردی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پر ایمرجنسی کے علاوہ باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال کریں، ملتان و لاہور میں اسکول کالجز اور یونیورسٹیز کو آن لائن کررہے ہیں، پنجاب بھر سے ایک ماہ کے دوران ڈیڑھ لاکھ لوگ اسموگ کا شکار ہوکر ہسپتالوں میں پہنچے ہیں، ڈی ٹاکس مہم کے نام سے سموگ کے خاتمہ کےلیے مہم شروع کررہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نےکہا کہ لاہور میں اسموگ سے ایک ہفتہ میں 7 ہزار 165 لوگ متاثر ہوئے، ملتان اور لاہور میں کل ہفتہ سے اگلے اتوار تک تعمیرات پر پابندی لگا رہے ہیں، لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہی اسموگ موت کا سبب بن سکتی ہے، 40 ہزار روزانہ انسپکشن ہو رہی ہیں۔
سینئر وزیر نے کہا کہ ٹریفک پر کوئی کمی نہیں آ رہی، جن ملکوں نے اسموگ سے لڑائی کی وہاں ہر شعبہ سے تعاون کیاگیا لیکن ادھر تو ماسک پہننے کےلیے تقسیم کرنا پڑتا ہے، ریسٹورنٹ کو شام 4 بجے تک کا وقت دیا ہے، اس کے بعد رات 8 بجے تک ٹیک آوے کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور اور ملتان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن لگا دیں گے، بدھ تک ڈیٹا دیکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
جنین میں مسلح تصادم؛2 فلسطینی شہید،1 صیہونی افسر ہلاک
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجہ
ستمبر
آیت اللہ سیستانی کی داعش کے ہاتھوں قید خواتین کی رہائی کی پر تاکید
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: آیت اللہ سید علی سیستانی نے اقوام متحدہ کے حکام
دسمبر
بحر عمان میں ایک جہاز پر حملہ کیا گیا ہے: برٹش میری ٹائم آپریشنز گروپ کا اعلان
?️ 30 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی ذرائع کا کہنا ہے کہ بحر عمان میں ایک جہاز
جولائی
اسرائیل کو امریکہ کی سب سے بڑی فوجی امداد
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی نئی
مارچ
ٹرمپ اور مصر کے صدر کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی
اپریل
کراچی میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے
?️ 15 جون 2021کراچی(سچ خبریں) الہ دین پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران
جون
امریکی فوج کا شام میں داعش کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی فوج کے ہیڈ کوارٹر نے شام میں داعش دہشت
دسمبر
پشاور: کورکمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج کا معاملہ،فضل الہیٰ کی گرفتاری کا خدشہ
?️ 4 دسمبر 2022 پشاور:(سچ خبریں) پشاور میں 3 نومبر کو کورکمانڈر کی رہائش گاہ
دسمبر