?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی قیادت کو وفاقی دارالحکومت میں درج تمام فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آرز) میں مکمل تحفظ دینے کی درخواست مسترد کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر اور دیگر کی درخواست نمٹادی، جس میں سیاسی جماعت کی قیادت کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے متعلقہ عدالت سے ریلیف دینے کی درخواست کی گئی تھی۔
پی ٹی آئی قیادت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں پارٹی قیادت کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے اور ان تمام مقدمات میں عدالتی تحفظ دینے کی درخواست کی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی (لیگل) نے تمام درخواست گزاروں کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں درج تمام مقدمات کی فہرست فراہم کردی۔
مذکورہ فہرست میں ایف آئی آرز کی تعداد، درج ہونے کی تاریخ اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
عدالت نے فہرست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔
جس کے بعد عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے جمع کرائی گئی معلومات اب ریکارڈ پر لائی گئی ہیں اور درخواست متعلقہ عدالت میں درخواست ضمانت دائر کرنے کے لیے آزاد ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اسی بنیاد پر درخواست نمٹا دی جاتی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل بابراعوان نے عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت پی ٹی آئی قیادت کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔
انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ پولیس سے تمام ایف آئی آرز کی تفصیلات طلب کریں۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو تمام ایف آئی آرز میں مکمل تحفظ دے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی درخواست پر قائل نہیں ہوئی تاہم کہا کہ حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست گزار متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلبا کے قافلے پر حملہ
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:افغانستان میں البیرونی یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلباء کے قافلے پر
مئی
آرمی چیف کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے تعاون کا عزم
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قائم مقام افغان
مئی
جنیوا کانفرنس: دنیا کی جانب سے 9 ارب ڈالر کے اعلانات تاریخی کامیابی ہے، شہباز شریف
?️ 11 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں ہونے والی
جنوری
ہم پوٹن کو یوکرین میں شکست دیکھنا چاہتے ہیں: پینٹاگون
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: روسی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ
اپریل
یوکرین کی معیشت تباہی کے دہانے پر؛ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی وارننگ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ روسی فوجی
مارچ
کیا صیہونی غزہ میں زمینی حملہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں؟صیہونی تجزیہ نگار کا اظہارخیال
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: اردن کے عسکری تجزیہ کار فائز الدویری نے تل ابیب
نومبر
حکومت نے ووٹنگ کو شفاف بنانے کا وعدہ پورا کر دیا
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین
اگست
آنکارا اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کی گرمجوشی
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے ایک تقریب کے دوران
جنوری