?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوچکی ہے جب کہ پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریاں شروع کردیں۔
ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کرنے پر فیض آباد کے قریب پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 200 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
صادق آباد پولیس نے انسپکٹر افتخار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، کارکنان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ اور سولہ ایم پی او اقدام قتل و دیگردفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا، ملزمان کے پتھراؤ کے باعث موبائل وین کی اسکرین ٹوٹ گئی، قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا۔
اسلام آباد پولیس نے سوہان،کری روڈ، اقبال ٹاؤن سے گھروں کو واپس جانے والے شہریوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا جب کہ مری روڈ پر مظاہرہ کرنے والے کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے جو ٹیکسلا پہنچ چکا ہے، ڈنڈا بردار اور غلیلوں سے لیس بڑی تعداد میں کارکن بھی قافلے کا حصہ ہیں جب کہ کرینیں، شاول، فائرانجن اور ایمبولینسیں بھی قافلے میں شامل ہیں۔
اسلام آباد کے ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہر پابندیوں کی زد میں ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور میٹرو بس سروس بھی معطل ہے جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ڈی چوک پر احتجاج کی کال پر وفاقی دارالحکومت آج دوسرے روز بھی مکمل بند ہے جب کہ جگہ جگہ کنٹینرز اور خاردار تاروں کی باڑ اور دیگر رکاوٹیں قائم ہیں اور موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی شدید متاثر ہے۔
مظاہرین کو شہراقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے اٹک خورد میں شاہراہ بھی مسلسل بند ہے، مسافر اور مال بردارگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں جب کہ سڑک کی بندش سے ٹرکوں میں موجود سبزی اور پھل خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد کی جانب آنے والے مسافروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، خواتین اور بچوں سمیت مسافروں نے رات سڑک پرگزاری، لاہور سے باجوڑ میت لے جانے والی ایمبولینس بھی پھنس گئی۔
دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے اور فوج کے دستوں کے علاوہ پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی تعینات ہیں، دارالحکومت میں پاک فوج کے دستے گشت کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے فوج نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، فوجی جوان ڈی چوک پرپہنچ گئے ہیں، فوج 17 اکتوبر تک وفاقی دارالحکومت میں ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی۔
فوج کو صورتحال کے مطابق آتشیں اسلحے کے استعمال سمیت انتہائی اقدامات کی اجازت دی گئی ہے اور قانون شکن عناصر کو گرفتار کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔
دوسرے دن بھی چونگی نمبر 26 پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی جارہی ہے۔


مشہور خبریں۔
ہنگامہ آرائی کیس: کیپٹن صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع
?️ 23 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر
مارچ
اسرائیل کی غزہ پر قبضے کی نئی سازش نے برطانیہ اور آسٹریلیا کی توجہ بھی مبذول کرائی ہے
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم نے غزہ شہر پر غاصبانہ قبضے کو
اگست
غزہ چاروں طرف سے صیہونی وحشی پن کا شکار
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق غزہ کی پٹی
اکتوبر
میں ایک آمر ہو سکتا ہوں لیکن بیوقوف نہیں: ٹرمپ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی این نیوز کو
مئی
بغداد میں امریکی سفارت خانہ پر راکٹ حملہ
?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بغداد میں امریکی سفارت
فروری
معیشت ترقی کی راہ پرگامزن، اب نجی شعبے نے ملک کو آگے لیکر جانا ہے، وزیر خزانہ
?️ 4 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی اور صہیونی جارحیت کے خاتمے کے بارے میں حماس کا بیان
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے اور
جنوری
لبنان کی سرحد پر صیہونی حکومت کی فوجی مشقوں کا آغاز
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کے ترجمان اویخائی عدری نے آج اتوار
ستمبر