?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے پانچویں سہ فریقی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی اور چینی وزیر خارجہ چن گانگ مذاکرات میں اپنے اپنے ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود کی سربراہی کریں گے۔
افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ 4 روزہ اور چینی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر جمعہ کو اسلام آباد پہنچے تھے۔
اسلام آباد پہنچنے کے بعد چینی وزیر خارجہ چن گینگ نے وفد کے ہمراہ نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔
دونوں اطراف نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کے ساتھ ساتھ بیرونی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق دونوں فریقین نے تجارت، معیشت، ثقافت اور دفاع میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے دو طرفہ تبادلوں، عوام سے عوام کے روابط اور ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
ملاقات میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پع بات کرتے ہوئے صدر ملکت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اور چین کا باہمی تعاون علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی نئی پیش رفت کی روشنی میں مزید اہمیت اختیار کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، سی پیک کے مختلف منصوبوں میں چینی کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گا اور امید ظاہر کی کہ خنجراب پاس کے حالیہ کھلنے سے سنکیانگ سے گوادر اور اس کے برعکس سامان کی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔
صدر مملکت نے اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا، بالخصوص آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں، چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی کاروبار اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چین کے تمام بنیادی مسائل بشمول ون چائنا پالیسی، تائیوان، تبت، سنکیانگ، ہانگ کانگ اور بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر چین کی حمایت کی ہے، ساتھ ہی پاکستان میں گزشتہ سال کے سیلاب اور کووڈ 19 کی وبا کے دوران چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کو بھی سراہا۔
چینی وزیر خارجہ چن گینگ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ وقت دوست ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے پیش نظر پاکستان اور چین کو ابھرتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی معاشی مشکلات سے بخوبی واقف ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مدد کرنا ان کے ملک کی ترجیح ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت سندھ کا کراچی میں ’پلاسٹک کی سڑکیں‘ بنانے کا منصوبہ
?️ 22 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ کراچی میں ’پلاسٹک کی سڑکیں‘ بنانے پر
اکتوبر
ہندو بچے کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کا حکم جاری
?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)رحیم یار خان میں مندر حملہ کیس میں ہندو
اگست
حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی
?️ 22 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن
نومبر
میڈیلین جہاز پر جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: فرانسیسی ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام نے
جون
پاکستان کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات پر شدید ردعمل
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز
مئی
Government targets 16.6% tax revenue growth in 2019
?️ 7 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا: بزدار
?️ 28 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے
جون
مذاکرات ناکام ہوئے تو فیصلہ کن جنگ ہوگی:انصاراللہ
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے
مارچ