اسلاموفوبیا کے خلاف وزیر اعظم کی تقاریر پر مبنی ویڈیو ریلیز ہوگئی

راست سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی:وزیر اعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسلاموفوبیا کے خلاف وزیر اعظم کی تقاریر پر مبنی ویڈیو ریلیز ہوگئی، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان کے تقریروں کے ویڈیو ریلیز کردی  اور کہا کہ عمران خان کی ایک مگر مضبوط آواز سے اسلام کےخلاف پروپیگنڈادم توڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، روسی صدر پیوٹن کے عمران خان کی آواز میں آواز ملانے پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نےاسلامو فوبیا کے خلاف عمران خان کے تقریروں کے ویڈیو ریلیز کردی۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم بنتےہی عمران خان نےاسلاموفوبیا کےخلاف آواز اٹھائی ، دنیا نے وہ منظر  دیکھا جب اقوام متحدہ کا ایوان دین کے پیغام سے گونجا ، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو آئینہ دکھایا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مہم کوبےنقاب کیا اور اقوام عالم کے ضمیر کو جھنجوڑا ، اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری سے دنیا کو آگاہ کیا۔انھوں نے مزید کہا عمران خان نے ہر  بڑے فورم  پر  ناموس رسالت ﷺکا مقدمہ لڑا ، انھوں نے نفرت انگیز تقریر کےخلاف امریکا میں مفصل گفتگو کی جبکہ اقوام متحدہ ، ورلڈ اکنامک فورم، اوآئی سی کو خطوط لکھے۔

وفاقی وزیر نے بتایا عمران خان نے اردوان ، مہاتیرمحمد سمیت عالم اسلام کےرہنماؤں سے رابطےکیے ، یہاں پر لوگ کہتے رہے کہ تقریروں سے کیا ہوتا ہے ، آج دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، روسی صدر کے بعد جسٹن ٹروڈو بھی اسلاموفوبیا کے خلاف بول اٹھے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ آج نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام عمران خان پر فخر کرتا ہے ، اسلام کو دہشت گرد کہنے کی بجائے دہشت گردی کے شکار ہونے پرگفتگو ہو رہی ہے ، آج عمران خان کی گفتگو دنیا سنتی ہے۔

انھوں نے کہا عمران خان عالم اسلام کے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ، آج پورا ملک سوال کر رہا ہے ، اسلم کو دہشت گردی سے جوڑا گیا تو سیاسی مولوی ،نام نہاد  لبرل کیوں خاموش تھے؟ 80ہزارجانیں قربان کیں لیکن الزام بھی ہم پرآتارہا،آپ کیوں خاموش تھے ؟ گستاخانہ خاکوں پرکیوں عمران خان کے علاوہ سابق تمام حکمران خاموش رہے ؟

وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ جن کی کرپشن کاپیسہ باہر ہو وہ ملک ودین کامقدمہ نہیں لڑ سکتے ، ایسے لوگ ڈو مور کا حکم بجا لاتے ہیں ، دنیاسےاقتدارمیں آنےکی درخواست کرنے والے قوموں کامقدمہ نہیں لڑسکتے۔مراد سعید نے کہا کہ سابق حکمران لاؤلشکر ، مہنگے ہوٹلوں میں قیام، خصوصی پروازوں پر توجہ دیتے تھے، ان کےہاتھ میں پرچی ماتھے پر پسینہ ہوتا تھا ،جاب اپلیکشن ہوتی تھی ، عمران خان عام فلائٹ سے جاکر ملک کاپیسہ بچا کر قوم کا مقدمہ لڑنے جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی ایک مگر مضبوط آواز سے اسلام کےخلاف پروپیگنڈادم توڑ رہا ہے ، اسلام کا اصل بیانیہ سامنے آنے لگا ہے ، ملک اور خاص کراوورسیز پاکستانیوں کوہیٹ سپیچ کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ خوشی اور اطمینان کااظہار اوروزیراعظم کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے اپیل کی کہ پاکستانی میڈیا اپنے وزیراعظم کا اسلام کے لیے کاوش میں ساتھ دے اور عالم اسلام کا اصل بیانیہ دنیا تک پہنچائے۔

مشہور خبریں۔

فوج کی نافرمانی تیزی سے پورے اسرائیلی نظام میں پھیل جائے گی: نیتن یاہو

?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ مظاہروں،

امریکا میں سیاہ فام شہریوں کے خلاف پولیس کی دہشت گردی جاری، ایک اور سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

?️ 16 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا میں سیاہ فام شہریوں کے خلاف پولیس کی دہشت

ہالینڈ کے وزیر اعظم نے اسرائیل کے غزہ پر قبضے کو غلط قرار دیا

?️ 12 اگست 2025ہالینڈ کے وزیر اعظم نے اسرائیل کے غزہ پر قبضے کو غلط

امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری شروع

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کے بارڈر سیکیورٹی کے نئے سربراہ تھامس ہومن نے

پاکستان نے امریکہ کو افغانستان میں موجود رہنے کے لئے کوئی اڈہ نہیں دیا

?️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے

یورپ میں موسم سرما بہت مشکل ہوگا:بیلجیئم

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:بیلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال پورے یورپ

احسن اقبال کی طرف سے سی پیک اتھارٹی کو ختم کرنے کی ہدایت

?️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاک

اسلامی تعاون تنظیم: یورپی ممالک اسلاموفوبیا میں اضافے کے باوجود انکار کرتے ہیں

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے خصوصی ایلچی برائے اسلاموفوبیا نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے