اسرائیل نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے: وزیر خارجہ

بلاول کل ناسمجھی میں گفتگو کررہے تھے: وزیر خارجہ

?️

ملتان( سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  سرزمین فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو اپنی سرزمین سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اسرائیل نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین دونوں حل طلب ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل میں بھی مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا گیا، مسئلہ کشمیر اور فلسطین دونوں حل طلب ہیں۔ ان  کا کہنا ہے کہ فلسطین کی موجودہ صورتِ حال پر آج ترک ہم منصب سے بات کروں گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی قیادت کے ساتھ بھی بات کی، پاکستان کا فلسطین کے حوالے سے واضح مؤقف ہے۔ 27 رمضان کو قبلہ اول پر بےدردی سے چڑھائی کی گئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، فلسطینیوں کو ان کی اپنی سرزمین سے بےدخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعظم کی ترک صدر سے فلسطین کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ مجھے وزیراعظم کا ترک وزیر خارجہ کے ساتھ رابطے کا پیغام ملا، فلسطین کی صورتحال پر آج ترک ہم منصب سے بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن عمل آگے بڑھ رہا ہے، عالمی برادری نے افغان امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، پاک ایران تعلقات میں بہتری اور گرم جوشی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عید کے دوران قوم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے، احتیاطی تدابیر کے ذریعے کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے، بھارت میں لاکھوں افراد روزانہ کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں، پوری قوم کورونا کے چیلنج سے نبردآزما ہے۔

مشہور خبریں۔

بن گوئر نے کابینہ گرانے کی دھمکی دی

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اس حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر کے

روسی سرمایہ داروں کی خوفناک موت

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:    یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے روسی

اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں سے قانون سازی پرکمیٹی تشکیل

?️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں سے قانون سازی پر کمیٹی

سعودی صیہونی تعلقات کی صورتحال؛سعودی وزیرخارجہ کی زبانی

?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے

سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک کے درمیان معاہد ہ ہوا ہے

?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ

اسلام آباد پولیس کا اعلیٰ انتظامیہ سے بنی گالا کے سرچ وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ

?️ 27 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے اعلیٰ انتظامیہ سے ڈاکٹر شہباز

یمنی عوام کا غزہ کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:ہزاروں یمنی شہریوں نے صنعا اور اس ملک کے دیگر صوبوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے