?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو حالیہ حملے کا ’بروقت اور مناسب طریقے‘ سے جواب دیا جائے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسلام آباد میں پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ’ ایران 26 اکتوبر کے اسرائیلی حملے کا بروقت اور مؤثر جواب دے گا۔’
سید عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اسرائیلی حملوں کے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے۔
انہوں نے ’صیہونی ریاست‘ پر غزہ سے لبنان تک دہشت گردی پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی ’نسل کشی‘ روکنے میں ناکام رہی ہے۔
اسی طرح کا مؤقف اپناتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پریس کانفرنس میں1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطین کی ایک قابل عمل، خود مختار اور متصل ریاست کے قیام کے مطالبے کا اعادہ کیا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
انہوں نے اسرائیل حملوں کو ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اے پی پی کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم قابض قوتوں کی طرف سے حق خودارادیت کو دہشت گردی کے ساتھ مساوی کرنے کے رجحان کو مسترد کرتے ہیں، جو ان کے قبضے اور نسل پرستی کی پالیسیوں کو طول دینے کی ایک چال کے سوا کچھ نہیں ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ ’فلسطین اور جموں و کشمیر کا دیرینہ مسئلہ حق خود ارادیت سے انکار پر مبنی ہے، ان مسائل کو پرامن طریقے سے متاثرہ آبادی کے حقوق اور امنگوں کا مکمل احترام کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تہران میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر کام کررہے ہیں۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ دونوں ممالک تہران میں اسلامی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی پیش کرنے پر کام کر رہے ہیں، جس کا مقصد اسرائیلی جارحیت سے کے خلاف مؤثر اقدامات کرنا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے دہشت گردی کو دونوں ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ قرار دیا جبکہ فریقین نے انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنے کے عزم کا بھی ارادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کی جانب سے غزہ اور مسئلہ فلسطنیوں کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
اس سے قبل وزرات خارجہ کے بیان کے مطابق اسحٰق ڈار نے دفتر خارجہ میں سید عباس عراقچی اور ان کے وفد کا استقبال کیا جہاں دونوں وزرا نے تجارت، توانائی کے تعاون اور بہتر سرحدی انتظام کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کا سرکاری دورہ کرنے اور تہران میں ہونے والے ای سی او کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
دونوں عہدیداروں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان کے حق خودرادیت کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب بری
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اداروں کو
مارچ
ٹرمپ ہوئے بائیڈن پرچراغپا؟
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات خفیہ دستاویزات کے معاملے
جون
یمن میں جنگ کے خاتمے کے خلاف امریکہ کی سنگباری کا تسلسل
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:قیدیوں کے امور کی قومی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضیٰ نے
مئی
صہیونی شہر سڑکوں پر لڑائیوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ ہر روز مقبوضہ فلسطین کے
اگست
ڈنمارک کے مگرمچھ کے آنسو
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے اپنے الجزائری ہم منصب سے
اگست
ایلون مسک 400 ارب ڈالرز کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون
دسمبر
شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کی جانب سے جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کرنے کی درخواست مسترد
?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:شمالی کوریا نے اپنے جنوبی پڑوسی کی جانب سے کورین جنگ
ستمبر
سری لنکا میں امریکی سرمایہ کاری کا مقصد کیا ہے ؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:انٹرنیشنل فنانشل ڈویلپمنٹ کمپنی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ
نومبر