?️
اسلام آباد(سچ خبریں)فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے اور مسلمان ملکوں کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہیئے۔
اسرائیلی جارحیت کے خلاف جاری کیئے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔
وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور انتہا پسندی کو روکنا اقوامِ عالم کی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ غزہ کا معاملہ تنازع نہیں بلکہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کا قتل عام ہے۔وفاقی وزیر شیریں مزاری کی جانب سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ غزہ کا معاملہ تنازعہ نہیں قابض افواج کی جانب سے قتل عام ہے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیلی ریاستی دہشتگردی سے فلسطینیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ذمہ داری پوری کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا چیپٹر7 یاد رکھا جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں پر جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت 140 فلسطینی شہید اور 850 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی نیا سیاسی اعلان
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے اگلے 15 دنوں میں نیا سیاسی
اگست
امریکہ یوکرینی جنگ کی دستاویزات لیک ہونے سے پریشان ہے:وال اسٹریٹ جرنل
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ یوکرین کی جنگ سے متعلق دستاویزات کے افشا ہونے کی
اپریل
مراکش کے سابق وزیر اعظم کی ایران کی مکمل حمایت اور نارملائزیشن کو فروغ دینے والوں پر کڑی تنقید
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: انصاف اور ترقی کے سکریٹری جنرل اور مراکش کے سابق
جولائی
حماس نے جنگ بندی پر کسی بھی معاہدے کی تردید کی
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: حماس کے رہنما محمود مرادی نے کہا کہ مقاومت اور
اپریل
ہم اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں: اسلامی تعاون تنظیم
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے اختتام
اگست
ہم عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان خفیہ مذاکرات کی تصدیق نہیں کر سکتے: مسقط
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے کہا
مئی
ترکی میں KFC کا دیوالیہ؛ وجہ؟
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جاری عالمی بائیکاٹ
اپریل
لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو روک دیا
?️ 8 جون 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین
جون