اسد قیصر نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس گمراہ کن پروپیگنڈہ قرار دیدی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس گمراہ کن پروپیگنڈہ قرار دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور عطاء تارڈ کا پاک فوج کے شہدا کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈہ انتہائی قابل افسوس ہے، جوانوں کی شہادت کو اپنے سیاسی عزائم کیلئے استعمال کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آیی نے ہمیشہ پاکستانی سرحدات کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے، ملک کی حفاظت پر مامور ایک ایک جوان پر پوری قوم کو فخر ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ امریکی سازش کا نعرہ لگانے والے آج امریکہ کی فٹ پاتھوں پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف نعرے لگوا رہے ہیں، شہداءکی قربانیوں کا مذاق اڑانے اور پاکستان مخالف مہم چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، ایک سیاسی جماعت پہلے بھی شہداء کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کر چکی ہے، ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے، سوشل میڈیا کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک چارٹر کرنا چاہیئے، خواتین کے خلاف گھٹیا مہم، لوگوں پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے اور ریڈ لائن کراس کرنے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق ہونا چاہیئے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردی کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں پاک فوج کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، 23 سالہ کیپٹن محمد بدر بھی اس واقعہ میں شہید ہوئے جو پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سیکورٹی اداروں اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آج یہ ملک قائم و دائم ہے، ہم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرستان کے واقعہ میں شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت وزیرستان کے شہداء کی تضحیک کرنے میں مصروف ہے، اس جماعت کا ماضی میں بھی ٹریک ریکارڈ رہا ہے کہ انہوں نے شہداءکی قربانیوں کے حوالے سے توہین آمیز اور تضحیک آمیز سوشل میڈیا مہم چلائی، شہداء کے خلاف ایسی گھٹیا مہم چلانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہمارے لئے ہمارا ملک سب سے پہلے ہے، ملک ہے تو سیاست ہے، شہداء ہماری حفاظت اور بقاءکی ضمانت ہیں، سو مرتبہ سیاسی تنقید کریں، قومی یکجہتی اور سلامتی کے لئے ہمیں اکٹھے ہونا چاہئے، کچھ ریڈ لائنز ہیں جنہیں عبور نہیں کرنا چاہئے، تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئے، سوشل میڈیا کو ذمہ داری سے استعمال کرنا چاہئے۔

مشہور خبریں۔

اسلامی جہاد اور حماس کے درمیان بیروت میں ہونے والی ملاقات کا مواد

?️ 27 اگست 2022سچ خبریں:    حماس تحریک کے ایک وفد نے جس میں اس

صیہونیوں کی چال،ایران کی چوکسی اور عالمی برادری کی خاموشی

?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:جب سے اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے

سعودیہ نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے: وزیر خزانہ

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے سعودیہ کی جانب سے

نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح، کراچی سے جانے والی پہلی پرواز لینڈ کرگئی

?️ 20 جنوری 2025گوادر: (سچ خبریں) گوادر میں نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا

وزیراعظم کا بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، بحالی کیلئے 10 ارب روپے گرانٹ کا اعلان

?️ 28 اگست 2022بلوچستان: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ

شہباز گل ضمانت پر رہا

?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں

سوئٹزرلینڈ میں فلسطینی شہریوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس 

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی صورتحال

نیتن یاہو کی جنگ ایک شیطانی جنگ ہے: حماس

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: عزت الرشق نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے