?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوبارہ بلانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اپوزیشن سے رابطہ کروں گا اپوزیشن ملک کی بہتری کے لیے کی جانے والی اصلاحات میں حکومت کا ساتھ دے گی۔
تفصیلات کے مطابق ہم نیوز کے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں مشترکہ اجلاس سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اپوزیشن سے رابطہ کروں گا جس میں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر بلز کو مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کے معاملے پر گفت و شنید ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن سے رابطے کا بنیادی مقصد قومی مفاد کے حامل معاملات میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت قانون سازی کے عمل میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔
اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن ملک کی بہتری کے لیے کی جانے والی اصلاحات میں حکومت کا ساتھ دے گی۔دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اپوزیشن میں ایک مرتبہ پھر درپردہ رابطوں سے فضا بہتر ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان درپردہ رابطے ہیں ،قانون سازی کے لئے بلایا جانے والا اجلاس موخر کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس ملتوی ہونے کا تاحال قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو حکم نامہ موصول نہ ہوا ، حکومت یکطرفہ قانون سازی نہ کرے تو اپوزیشن تعاون کے لیے تیار ہے، مشترکہ اجلاس موخر کرنے میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر تحفظات ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ابھی ریجیکٹڈ خان صاحب تقریر جھاڑ رہے تھے کہ اراکین مشترکہ اجلاس میں جہاد سمجھ کر ووٹ کریں۔تو کیا قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا ویسے تو قوم سب جانتی ہے مگر پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے، سپریم کورٹ
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ججز کے تبادلوں سے متعلق
مئی
تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کشمیری خواتین شدید متاثر ہوئی ہیں،حریت کانفرنس
?️ 8 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت
مارچ
اردگان کی سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی کے پس پردہ حقائق
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:سیمور ہرش کی رپورٹ کی مطابق جو بائیڈن نے رجب طیب
جولائی
انسٹاگرام پر نابالغ افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد
?️ 10 اپریل 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا انٹرنیٹ کمپنی میٹا نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن
اپریل
یمن کی میزائل قوت اور امریکہ و اسرائیل کی صنعاء کے سامنے بے بسی
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی عسکری جریدے کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ
مارچ
امام خمینی ایک ممتاز شخصیت تھے:شامی سیٹلائٹ چینل کے ڈائریکٹر
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:شام کے سیٹلائٹ چینل کے ڈائریکٹر نے ہوئے امام خمینی کے
جون
PDM کے نئے اعلانات کا مقصد سیاسی ماحول کو گرم رکھنا ہے
?️ 15 فروری 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے گورنر چودھری سرور کے مطابق اپوزیشن ناکام
فروری
چین کو محدود کرنے سے دنیا کے لوگوں کو زیادہ آزادی ملے گی: برطانیہ
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ مغرب
اکتوبر