اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران لندن میں وزیرخارجہ نائب وزیراعظم اینجلا رینر، پاکستان کے لیے پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ ہی مش فالکونر، اور کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل شلی ایورکور بوچوے سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل کے ساتھ ناشتہ بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار پاکستان ہائی کمیشن، لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ایک منصوبے کا افتتاح کریں گے، یہ پائلٹ منصوبہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں زمین کے دستاویزی مسائل حل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

نائب وزیراعظم برطانوی پارلیمنٹیرینز، کشمیری رہنماؤں اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے سے پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

بلنکن کے خطے کے دورے پر ہنیہ کا ردعمل

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے

غزہ کے عوام کی حمایت میں بغداد کے التحریر اسکوائر پر سینکڑوں عراقیوں کا اجتماع

?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: بغداد کے التحریر اسکوائر پر سیکڑوں عراقی شہری فلسطینی مزاحمت

کیا مغربی کنارے میں تیسرا اتنفاضہ شروع ہونے والا ہے؟

?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونیوں کا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ مغربی

آگے بڑھنے کے لئے طویل مدت منصوبے کی ضرورت ہے: وزیراعظم

?️ 28 جنوری 2021آگے بڑھنے کے لئے طویل مدت منصوبے کی ضرورت ہے: وزیراعظم اسلام

عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن متحرک

?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں

ایران کے جوہری پروگرام کی حیثیت کے بارے میں نیتن یاہو کی الجھنیں اور تضادات

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں:متضاد بیانات جو ان کی کنفیوژن کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی

پاکستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی رپورٹ مسترد

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے

اسرائیلی فوج کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف نے لبنان پر حملہ کرنے کی دھمکی دی

?️ 21 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  لبنان کی جانب سے اسرائیل کی جانب دو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے