?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم تصاویر کے لیک ہونے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہسپتال کے کم از کم ایک درجن حکام کو طلب کرلیا ہے۔
پمز انتظامیہ نے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران لی گئی مرحوم صحافی کی تصاویر نشر کرنے پر دنیا نیوز کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان الیکٹرانک ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹر نوید اے شیخ کی سربراہی میں دو رکنی انکوائری کمیٹی نے سول سرونٹ آرڈیننس 1973 کے سیکشن 25 کے تحت 14 نومبر کو (کل) صبح 9:30 بجے ہسپتال کے کانفرنس روم میں افسران کو طلب کیا ہے۔
جن افسران کو طلب کیا گیا ہے ان میں ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ہاشم رضا، چیئرمین میڈیکل بورڈ ڈاکٹر ایس ایچ۔ وقار، میڈیکل بورڈ کے تمام ارکان، ڈائریکٹر آئی ٹی محمد سہیل اور کیمرہ مین میڈیکل بورڈ محی الدین بھی شامل ہیں۔
ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تصاویر کا لیک ہونا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونا بدقسمتی کی بات ہے، میں نے ایک انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اس بات کی تحقیقات کی جا سکیں کہ اس کا ذمہ دار کون ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے پیمرا سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے کہ ایک نیوز چینل کس طرح یہ تصاویر دکھا کر مقتول صحافی کے اہل خانہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچا سکتا ہے، میری رائے میں یہ غیر اخلاقی تھا اور پیمرا کو نوٹس لینا چاہیے، ہسپتال کی جانب سے پیر کو (کل) پیمرا کو خط لکھا جائے گا‘۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ مرحوم ارشد شریف کے اہل خانہ کو فراہم نہ کیے جانے سے متعلق سوال پر ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ اہل خانہ نے پہلے ہم رابطہ نہیں کیا تھا اور درخواست جوائنٹ ایگزیکٹو آفیسر (جے ای ڈی) کے دفتر میں جمع کرائی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں کہ ارشد شریف کے اہل خانہ نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، میڈیاپر چلنے والی خبروں می دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان کے لواحقین پہلے روز سے مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ان کے اہل خانہ نے مجھ سے 10 نومبر کو رابطہ کیا ہے جس کے بعد میں نے جے ای ڈی سے وضاحت طلب کی ہے، جے ای ڈی نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پہلے ہی دن پولیس کو فراہم کردی گئی تھی۔
ڈاکٹر خالد مسعود نے مزید کہا کہ ارشد شریف کے اہل خانہ کو مطلع کردیا گیا ہے کہ قواعد کے مطابق انہیں پولیس سے رابطہ کرنا ہوگا یا عدالت کے ذریعے رپورٹ حاصل کرنی ہوگی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس کے علاوہ فارنزک رپورٹ آنا بھی ابھی باقی ہے اس لیے ہم موت کی وجہ کے بارے میں وثوق سے تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں‘۔
خیال رہے کہ ارشد شریف 23 اکتوبر کو نیروبی کے قریب کینیا کی پولیس کے ہاتھوں ‘غلط شناخت’ کے نتیجے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔
ارشد شریف کی موت کی تحقیقات تاحال جاری ہیں، تاہم کئی ٹی وی چینلز کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آ چکا ہے کہ ارشد شریف کو گاڑی سے باہر نکال کر تشدد کیا گیا اور نزدیک سے گولی ماری گئی۔
مشہور خبریں۔
ناروے کی صہیونی حکومت کے ساتھ اقتصادی تعاون میں کمی
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: ناروے کے وزیر خزانہ نے زور دے کر کہا ہے
اگست
یورپی انسانی حقوق کی عدالت میں انسانی حقوق کی پائمالی
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:یورپی انسانی حقوق کی عدالت (ای سی ایچ آر) نے ایک
فروری
ہم صرف مشاورتی اجلاس کیلئے لاہور جا رہے ہیں کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں کر رہے ، بیرسٹرگوہر
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا
جولائی
سینٹکام دہشت گردوں کے کمانڈر کی سعودی اعلی عہداروں کے ساتھ ملاقات
?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:مغربی ایشیاء میں امریکی سینٹرل کمانڈ جس کو سینٹکام کے نام
مئی
نواز شریف کی وطن واپسی کے پیچھے کوئی ’سمجھوتہ‘ ہوسکتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی
اکتوبر
کیا سلمان رشدی مر چکا ہے؟
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:سلمان رشدی کی جسمانی حالت اور ممکنہ موت کے بارے میں
اکتوبر
وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ
مارچ
پاکستان امریکہ کو نشانہ بنانے والے ایٹمی میزائل کی تیار میں
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: امریکی خفیہ رپورٹس کے مطابق، جو معروف جریدے "فارن افرز”
جون