?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان سے ہائی پاور جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا،ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کو خط لکھ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ میرے بیٹے کی شہادت کیخلاف حکومت کے ظالمانہ اقدام کا نوٹس لیا جائے،مجھے اور ارشد شریف کے یتیم بچوں کو انصاف دلائیں۔
ارشد شریف نے آپکو بھی خط لکھا تھا جس میں اس نے جان کو خطرے میں ہونے سے متعلق بتایا تھا۔ارشد شریف نے بتایا تھا کہ ملک میں اس پر متعدد جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ارشد شریف نے خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ اس کیخلاف بغاوت کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ ارشد شریف کی والدہ نے خط میں لکھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ارشد شریف کو دبئی میں پناہ لینا پڑی تھی،ارشد شریف کے دبئی پہنچنے پر اطمینان تھا کہ وہ جھوٹے مقدمات سے محفوظ ہو گیا۔
خط میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حکومت نے دبئی انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جس کی وجہ سے ارشد شریف کو وہاں سے جانا پڑا،ارشد شریف کو کہا گیا تھا کہ فوری دبئی چھوڑ دو ورنہ حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔دبئی چھوڑنے کے بعد ارشد شریف کینیا چلا گیا جہاں دو ماہ اسے قتل کر دیا گیا،حقیقی وجوہات چھپائی گئیں جنہیں منظر عام پر لانا ناگزیر ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ارشد شریف کی والدہ نے وزیر اعظم کے اعلان کردہ انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا تھا۔ شہید صحافی کی والدہ نے کہا کہ اعلان کردہ انکوائری کمیشن وزیر اعظم کے بیان سے متصادم ہے، ایسے کمیشن سے آزادانہ تحقیقات کی بالکل توقع نہیں۔بیٹے کے قتل کی تحقیقات کیلئے ہائی پاور جوڈیشل کمیشن یا انسانی حقوق کمیٹی پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا جائے۔شہید ارشد شریف کی والدہ نے مزید کہا کہ حکومت نے میرے بیٹے کیخلاف بغاوت کے مقدمات بنائے،میرے بیٹے پر ملک کی زمین تنگ کر دی گئی، اب میرے بیٹے کے قتل پر سیاست کرنا بند کی جائے۔


مشہور خبریں۔
ایف آئی اے کا حریم شاہ کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ
?️ 28 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی حریم شاہ کو مہنگی پڑ
جنوری
اسرائیل نے ایرانی دھماکے میں ملوث ہونے سے انکار کیا
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے ان ممالک کے نام نہیں بتائے جن
جنوری
ہر دو گھنٹے میں 1 یمنی ماں اور 6 بچے مرتے ہیں:ریڈ کراس
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:ریڈ کراس نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ
جولائی
فلسطین کو تسلیم کرنا ایک اہم مسئلہ ہے:عمان
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: بدر بن حمد البوسعیدی نے سلامتی کونسل کی غزہ کی پٹی
مارچ
ھندوستان کا نام بدل کر بھارت رکھنے کے پیچھے کی وجوہات
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں: یورونیوز ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں ملک
ستمبر
یوکرین کی نیٹو میں شمولیت سے تیسری جنگ عظیم کا خطرہ: ماسکو
?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں: روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب دمتری میدودف نے
اکتوبر
مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی بے بسی
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے
جولائی
پیرس فسادات میں کم از کم 266 افراد گرفتار
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانس اور مراکش کے درمیان 2022 فیفا ورلڈ کپ کے
دسمبر