?️
کراچی (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سندھ میں گیس کے بحران کا مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے جس کے بعد حکمران جماعت کے اپنے ہی اراکین اسمبلی وفاقی وزیر حماد اظہر کے خلاف ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیاری سے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شکور شاد نے وزیر توانائی حماد اظہر کو گیس بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے برطرفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
انہوں نے پارٹی کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے فوری گیس بحران پر قابو پانے پر زور بھی دیا ہے۔ رکن اسمبلی شکور شاد کا کہنا ہے کہ ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی ناااہل ترین ہے، انہوں نے وزیر توانائی کے ساتھ ساتھ ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
جبکہ ایک اور رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان نے بھی گیس بحران پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو خط لکھا ہے جس میں گیس بحران کی بدترین صورت حال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ احتجاج کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی پالیسیوں سے نالاں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وزارت بحری امور کے پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
اس سے قبل رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے گیس بحران پر حماد اظہر کے رویے کو شرمناک قراردیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے این اے 247 کراچی میں گیس کی سپلائی بالکل نہیں ہے۔ آفتاب صدیقی نے خط میں لکھا کہ اکتوبر سے ہمارے ہاں گیس کا مسئلہ چل رہا ہے، جس پر آپ کو بارہا میسیج بھی کیے جا چکے لیکن آپ جواب نہیں دیتے، آپ کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گیس بحران پر حکومتی اراکین نے کھل کر اظہار خیال کیا تھا۔ اراکین نے شکوہ کیا کہ ملک میں گیس نہیں ہے گھریلو اور صنعتی صارفین سب ہی احتجاج کر رہے ہیں۔ شکوہ کرنے والوں میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شامل نکلے جو وزیر توانائی حماد اظہر کے رویے سے نالاں تھے۔
گورنر سندھ نے وزیراعظم سے حماد اظہر کے روپے کی شکایت کی اور کہا کہ وزیراعظم صاحب! حماد اظہر صاحب ہمارا فون تک نہیں سنتے، وزیراعظم سے رابطہ کرنا آسان ہے تاہم حماد اظہر سے مشکل۔ جواب میں حماد اظہر نے کہا کہ آپ کو ہر روز میسج کرتا ہوں، لگتا ہے آپ کسی غلط نمبر پر میسجز کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ گیس کی قلت ہے، کراچی میں گیس بحران سنگین ہے، گیس بحران کے حل کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں، حماد اظہر صاحب، سندھ کی انڈسٹری بھی سراپا احتجاج ہے، آپ اگر انہیں گیس نہیں دے سکتے تو کم از کم ان سے مل تو لیں۔ اس موقع پر ایک حکومتی رکن نے کہا کہ حماد صاحب پنجاب کی انڈسٹری سے بھی ملاقات کرلیں ان کا بھی یہی شکوہ ہے۔


مشہور خبریں۔
اپنے غلامی کے کردار کی تاریخ کو مٹانے کی امریکی کوشش
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ میں پچھلے ڈیڑھ سال میں کئی بل پیش کیے گئے
اگست
وزیرداخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں2 ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج اسلام آبار میں پریس
اکتوبر
کیا سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو بھی پھانسی دی جاتی ہے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب نے اپنے مصری باپ کو قتل کرنے کے
اگست
گارڈین کی رپورٹ مقبوضہ علاقوں میں ایران کے وسیع جاسوسی نیٹ ورک پر
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: دی گارڈین نے اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے
جولائی
کینیڈا کے ایک اور اسکول سے بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت
?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:اپنے آپ کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں قرار دینے
جولائی
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
?️ 7 اکتوبر 2022کراچی:(سچ خبریں) انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 94 پیسے سستا ہونے کے بعد 220
اکتوبر
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا
?️ 15 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید
مارچ
موجودہ صورتحال میں طلبہ سے امتحانات لینا بہت بڑی غلطی ہوگی: عاصم اظہر
?️ 25 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے
اپریل