?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ادویات کی قیمتوں سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف فضول مہم بنا دی جاتی ہے کہ جی قیمت میں اضافہ ہو گیا، اگر ایک دوائی کی 3 روپے قیمت ہے اور اب وہ قیمت 7 روپے ہو گئی ہے تو کیا قیامت آ گئی ہے؟
تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب تو ویسے بھی صحت کارڈ کے بعد دواؤں کا مسئلہ ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوا اور علاج ویسے بھی مفت ہے تو اس میں کیا مسئلہ ہے؟ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سستی گیس کے عادی لوگوں کو اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی، شہروں میں سستی گیس دی جا رہی ہے اور اس کا بوجھ باقی 78 فیصد آبادی اٹھا رہی ہے، قدرتی گیس ہر سال نو فیصد کم ہو رہی ہے اور چند سال میں گیس نہیں رہے گی۔
گذشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں فواد چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ اثرات یہاں تک آئیں، دعا کریں کہ تیل کی قیمتیں مزید کم ہوجائیں۔
انہوں نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کیلئے ایک سال کی توسیع کی منظوری دی ہے، اسٹیٹ بینک چاہتا ہے کہ پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کیلئے چھ سال کی ایکسٹیشن کی جائے لیکن کابینہ نے ایک سال کی توسیع کی ہے۔ جن لوگوں نے 10، 50، 100اور 1000روپے کے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے ہیں وہ ایک سال میں کروالیں۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں ای وی ایم پر بات ہوئی، الیکشن کمیشن کو چاہیےکہ شرائط پر مبنی ٹینڈر جاری کرے، ای وی ایم کا معاملہ پیپلزپارٹی نے2012 میں اٹھایا تھا، ای وی ایم کا معاملہ سابق صدر آصف زرداری نے ہی اٹھایا تھا، 2016 میں نوازشریف حکومت میں ووٹنگ مشین پر بحث ہوئی، ای وی ایم سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کومثبت کردار ادا کرنا چاہئیے۔
مشہور خبریں۔
چین، ٹرمپ کے 245 فیصدی ٹیرف کے نشانے پر!
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں چین کے
اپریل
صیہونی حکومت آج اپنی کمزور ترین پوزیشن میں ہے:حماس
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے
اکتوبر
بین الاقوامی فنڈنگ سے چلنے والے منصوبوں میں غلطیوں کا انکشاف
?️ 28 نومبر 2023اسلامآباد:(سچ خبریں) سینیٹ پینل نے توانائی کے بین الاقوامی کثیرالجہتی فنڈد منصوبوں
نومبر
برطانوی ماہرین تعلیم کا غزہ کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی طلباء اور ماہرین تعلیم نے غزہ کے مظلوم عوام
دسمبر
غزہ کو خریدنے اور اس کا مالک بننے کے لیے پر عزم ہوں!:ٹرمپ
?️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ میں
فروری
ڈالر کی قیمت میں اضافہ
?️ 8 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) ایف اے پی کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق
ستمبر
ایران امریکہ مذاکرات میں ایران کی بالادستی؛ امریکہ کا چند مطالبات سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ایران
اپریل
کورونا کے باعث مقدمات نمٹانے میں زیادہ مشکلات کا سامنا رہا:چیف جسٹس
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا کہنا ہے کہ
ستمبر