?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں، گزشتہ ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، گھی، چاول، انڈے، چینی اور زندہ مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، گزشتہ ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی۔
تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 29 پیسے، گھی کی فی کلو قیمت میں 59 پیسے، چینی کی فی کلو قیمت 3 پیسے بڑھ گئی ہے۔ انڈے فی درجن 2 روپے 98 پیسے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 76 پیسے اضافہ ہوگیا ہے۔
اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی، دال مونگ، دال ماش، دال مسور، آلو بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ بیس کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے تک سستا ہوگیا ہے۔ واضح رہے آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 20 پیسے مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 171 روپے کا ہو گیا۔جب کہ انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو کر 169 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔
انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا ،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.65روپے سے بڑھ کر168.85 روپے اور قیمت فروخت 168.75روپے سے بڑھ کر168.95روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 169.70روپے سے بڑھ کر170روپے اور قیمت فروخت 170.10روپے سے بڑھ کر170.40روپے ہو گئی۔
مشہور خبریں۔
ہم ٹرمپ کو اصلی جہنم دکھائیں گے: انصاراللہ
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: یمنی شہریوں کے خلاف وحشیانہ امریکی جارحیت پر یمن کے
مارچ
حزب اللہ کی بے مثال کامیابی
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان پر صیہونی حکومت کے زمینی حملے کے آغاز کو 48
نومبر
اسرائیل حزب اللہ کی آگ کی زد میں
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: گذشتہ روز حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کے
نومبر
اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں متوقع اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں 443 پوائنٹس کی کمی
?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کا روز مایوس کن
اگست
ٹرمپ کے گھر سے ضبط کی گئی خفیہ دستاویزات کی اہمیت
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے اس ملک کے ایوانِ
اگست
عراق میں عیسائی الحشد الشعبی کی وجہ سے محفوظ ہیں؛موصل چرچوں کے سربراہ
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:موصل گرجا گھروں کے سربراہ نے داعشی دہشت گرد عناصر کے
مارچ
امریکہ کا وسیع اثر و رسوخ عرب لیگ کے راستے سے ہٹنے کا سبب
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:انصار اللہ سے وابستہ یمن کی قومی نجات کی حکومت کی
مئی
امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے نئے رہنما کا تعین
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:نیو یارک ریاست کے نمائندے حکیم جیفریز کو امریکی ایوان نمائندگان
دسمبر