ادارہ جاتی اصلاحات وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ادارہ جاتی اصلاحات اولین ترجیحات میں شامل ہے، معیشت کی ڈیجیٹایزیشن، سرکاری اداروں کی رائٹ سائزنگ اور حکومتی اداروں میں میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزارتوں اور محکموں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی اور بیرونی سرمایہ کاری پر حکمت عملی سے متعلق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی نے وزیراعظم کو تکنیکی ماہرین کی تعیناتی کے حوالے سے بریفنگ دی، وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ اب تک تکنیکی ماہرین کی 15 آسامیوں پر تعیناتیاں ہوچکی ہیں، مزید 47 آسامیوں پر ماہرین کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ ماہرین کی تعیناتی کے حوالے سے میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا قابل قبول نہیں ہو گا۔

وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ 7 اہم وزارتوں اور محکموں میں چیف ایگزیکٹیو افسران، چیف فنانس افسران اور مینجنگ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے لیے 30 اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، پیٹرولیم ڈویژن اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن میں تعیناتیوں کے حوالے سے اُمیدواروں کے انٹرویوز کے ابتدائی دور مکمل کیے جا چکے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی وزارتوں نے سرمایہ کاری کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کے حوالے سے فوکل ٹیمز نامزد کردی ہیں، سرمایہ کاری کے حوالے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ،ریلوے اور سیاحت کے شعبہ جاتی لائحہ عمل تیار کر لیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے غذائی تحفظ ، بحری امور ، معدنیات ، سیاحت صنعت ، ہاؤسنگ اور توانائی کے شعبہ جاتی فریم ورک پر کام آخری مراحل میں ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، آذربائیجان، قطر اور کویت کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبے مختص کرنے کے حوالے سے 18 معاشی سیکٹرز کی پچ بکس تیار کر لی گئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ ماہرین کی تعیناتی کے حوالے سے میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا قابل قبول نہیں ہو گا ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

کیا نائجر میں حالیہ واقعات بغاوت ہیں؟

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:فوجی کمانڈروں کے ہاتھوں نائجر کے حکمران محمد بازوم کی گرفتاری

علمائے کرام کو دشمن کے منصوبوں سے چوکنا رہنا چاہیے:الحوثی

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور

کورونا: ملک بھر مزید 48 افراد  انتقال کر گئے

?️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے وار

ایران سے جنگ ایک احمقانہ غلطی تھی: صیہونی حلقوں کا اعتراف

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: ایران کی صیہونی ریاست کے خلاف جاری کوبکار حملوں کے درمیان،

Indonesia To Offer Infrastructure Projects At IMF-World Bank Meeting

?️ 6 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

حکومت کا نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، سمری تیار کر لی گئی

?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

اگلے 72 گھنٹوں میں تمام مجرمان، منصوبہ ساز اور حملہ آور گرفتار ہونے چاہئیں، شہباز شریف

?️ 13 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کور

اسرائیلی ریلوے لائنوں پر بحران؛ لاکھوں شیکل کا نقصان

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار کالکالیست نے اعتراف کیا کہ گزشتہ روز مقبوضہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے