احتجاج کی آڑ میں گھروں، بینکوں کو جلانا، سڑکیں بند کرنا قابلِ مذمت۔ ملک احمد خان

ملک احمد خان

?️

لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں گھروں، بینکوں کو جلانا اور سڑکیں بند کرنا قابلِ مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ میرا احتجاج پُرامن ہے، ریاستی املاک جلانا میرا طریقہ نہیں، پُرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے، احتجاج کا مطلب انارکی پھیلانا نہیں، یہ قومی یکجہتی کے خلاف ہے۔ ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ 5 اگست یومِ استحصال پر ہمیں کشمیریوں سے یکجہتی کا پیغام دینا چاہئے تھا، تحریکِ انصاف نے 14 اگست جیسے قومی دنوں کو بھی احتجاج کے ذریعے تقسیم کا دن بنایا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آج کا دن فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کے لیے آواز بلند کرنے کا دن تھا، احتجاج کے نام پر قومی موقف کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انارکی کو احتجاج کہنا غلط ہے، یہ کسی سیاسی دلیل سے جوڑا نہیں جا سکتا، سپیکر کی غیر موجودگی میں قائم مقام سپیکر نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔

ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ یہ ایوان گالی یا تشدد کی نہیں، دلیل اور مکالمے کی جگہ ہے، میری تین دہائیوں کی سیاست گواہ ہے، ہمیشہ پارلیمنٹ کی حرمت کی بات کی ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں ضابطہ اخلاق کی بحالی پر ڈپٹی سپیکر کی تعریف کی اور کہا کہ 14 اگست قومی اتحاد کا دن ہے، اسے سیاسی تقسیم کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کی نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل شپنگ کارپوریشن

صیہونی حکومت دبئی شیوخ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں!

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سیکورٹی سروسز اور دبئی کے شیخ ڈوم کے

بھارتی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا، جاوید شیخ

?️ 30 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کرنے والے سینئر

 الفاشر؛ خواتین کے ساتھ زیادتی سے لے کر قتل اور لوٹ مار تک

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: الفاشر، سوڈان کے شمالی دارفور ریاست کا مرکز، انسانی المیے

صیہونی حکومت کو مایوس کرنے میں یمنی محاذ کا موثر کردار

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فوجی اور اسٹریٹیجک امور کے ماہر نے میزائل اور ڈرون

آذربائیجان اسرائیل کا قریبی دوست: صیہونی وزیر خارجہ

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون

اومی کرون کےخطرے کے پیش نظر  نئی پابندی عائد

?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر این

عروج آفتاب مسلسل تیسرے سال ’گریمی‘ ایوارڈز کے لیےدو بار نامزد

?️ 11 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل تیسرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے