?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کہ خطے میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ایران میں فی دس لاکھ آبادی 1037 اموات ہوئیں ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اس لیے عوام ویکسینیشن کروائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں
نیپال میں 326، بھارت میں 301، سری لنکا میں 186 فی ملین اموات ہوئیں۔ افغانستان میں 160 اور بنگلہ دیش میں 113 فی ملین اموات ہوئیں۔اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستان میں بروقت فیصلوں کی وجہ سے کورو نا اموات صرف 102 فی ملین اموات ہوئیں۔کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے عوام ویکسینیشن کروائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 32 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 971 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 841 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 18 ہزار 75 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی یومیہ تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 ہزار 841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 551 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
مشہور خبریں۔
نیویارک کی عدالت کے فیصلہ پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف
فروری
حزب اللہ کیسے اسرائیل صفحۂ ہستی سے مٹا سکتی ہے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی حالیہ
اگست
سیف القدس ابھی ہمارے ہاتھ میں ہے:جہاد اسلامی
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے تل ابیب
مئی
ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی تمام پابندیاں بحال کی جائیں: لیپڈ
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: بدھ کی صبح 15 جون کو اسرائیلی وزیر خارجہ Yair
جون
عراقی پارلیمانی انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے
?️ 13 جون 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمانی حقوق کمیٹی کے نائب چیئرمین نے اعلان کیا ہے
جون
امریکا اور یورپی ممالک کے دباؤ سے پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیراعظم
?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا اور
جون
ترکی کا شام اور بشار الاسد کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے العربیہ کے ساتھ انٹرویو میں شام
دسمبر
یمن کا امریکہ اور برطانیہ کو انتباہ
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
جنوری