آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر منانے کا اعلان

بنیان مرصوص

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی شاندار کامیابی پر قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں 16 مئی 2025ء کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا، وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی۔ ملک بھر میں یادگار شہداء پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقاریب منعقد ہوں گی، آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی۔

یوم تشکر کی نمایاں تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، تقریب میں تمام مکاتب فِکرسے اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

شمالی کوریا کا ایک ساتھ دو کروز میزائلوں کا تجربہ، امریکہ میں کھلبلی مچ گئی

?️ 25 مارچ 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کے

ڈسکہ کا ضمنی انتخاب کے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

?️ 25 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ بیگز کی گمشدگی

’بائپر جوائے‘ کے پیش نظر سندھ کے مختلف علاقوں سے 80 ہزار افراد کے انخلا کا منصوبہ

?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ حکومت نے شدید سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کے

باقری کا غزہ میں نسل کشی کو روکنے پر زور

?️ 20 جون 2024سچ خبریں: امور خارجہ کے قائم مقام وزیر علی باقری نے گزشتہ روز

کیا مسلم لیگ(ن) تنہا ہو چکی ہے؟

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں اپنے

الجولانی حکومت نے شام کی جیلوں سے درجنوں غیر ملکی دہشت گردوں کو رہا کر دیا  

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:مطلع ذرائع نے شام کی جیلوں سے دہشت گرد حکومت

پشاور دھماکا:دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

?️ 5 مارچ 2022پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں دھماکے کے باعث آج پورے شہر میں

لبنان میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت کے بارے میں ترکی کا نقطہ نظر

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی ترکی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے