آپریشن بنیان مرصوص مکمل؛ 22 اپریل سے 10 مئی کی صورتحال معرکہ حق قرار

آئی ایس پی آر

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان نے 22 اپریل سے 10 مئی کی صورتحال کو معرکہ حق قرارد دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آہنی دیوار کی طرح کھڑا رہا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ الحمداللہ! پاک فوج نے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا، پاکستانی عوام نے بھی پاک فوج کا پورا ساتھ دیا،آپریشن بنیان مرصوص 6 اور 7 مئی کے درمیان بھارتی حملوں کے جواب میں کیا گیا، بھارت کی جانب سے حملوں میں معصوم شہری ، خواتین اور بچے شہید ہوئے، پاکستان نے شہریوں کا قتل اور انصاف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا عزم کیا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم نے بھارت کو جواب دے کر اپنے شہداء کے خون کا حساب لے لیا، ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا کے خاندان کے ساتھ ہیں، ہم اپنے زخمی ہم وطنوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، نوجوان سائبرمحاذ پر سپاہی بن کر دشمن کا مقابلہ کرتے رہے، قوم کے حوصلے اور دعاؤں نے پاک فوج کو ناقابل شکست قوت دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی 26 فوجی تنصیبات کو پاکستان کی جانب سے ٹارگٹ کیا گیا، مسلح افواج اللہ تعالی کی رحمت اور غیبی نصرت پر شکر گزار ہیں، اللہ تعالی نے مؤمنوں کو حکم دیا ہے کہ جب اُن پر ظلم ہو تو وہ اس کا جواب دیں، ہم سجدہ شکر بجالاتے ہیں کہ میدانِ جنگ میں اپنے عزم کو فیصلہ کن اقدامات میں بدلنے کی توفیق عطا فرمائی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ہر افسر، سپاہی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جوانوں نے اپنی جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کے ذریعے میدانِ جنگ میں یہ کامیابی ممکن بنائی، مسلح افواج پوری قوم کی جرأت مندانہ اخلاقی طاقت، پختہ عزم، حمایت اور دعاؤں پر شکریہ ادا کرتی ہیں، بلاشبہ یہی حمایت پاکستان کی مسلح افواج کے لیے سب سے مؤثر قوت ثابت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم، کابینہ ارکان نے ملک کی تقدیر بدلنے والے فیصلے کئے اور نازک مرحلے پر قوم کی رہنمائی کی، پاکستان کا ردِعمل تینوں افواج کے باہمی اشتراک کا ایک مربوط مثالی مظاہرہ تھا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بروقت صورتِ حال کی آگاہی، نیٹ ورک پر مبنی جنگی صلاحیتوں سے ممکن ہوا، فضائی، زمینی، بحری اور سائبر محاذوں پر اس ہم آہنگی نے بجلی کی طرح تیزی سے کارروائی کو ممکن بنایا، تمام پلیٹ فارمز نے یکجہتی کے ساتھ کام کرتے ہوئے منتخب کردہ اہم مقامات پر مربوط نتائج حاصل کئے۔

مشہور خبریں۔

داعش کے خلاف تاریخی فتح، عالمی خطرے کے خلاف انسانیت کی فتح تھی:عراقی وزیر اعظم

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے داعش کے خلاف

یورپی نمائندوں کی مسک کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست؛ وجہ؟

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی ارب پتی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بااعتماد ایلون مسک

این اے 175 مظفر گڑھ پرضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری

?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے

جانسن نے اپنی الوداعی تقریر میں برطانیہ کی توانائی اور معاشی بحران پر زور دیا

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:      اس پوزیشن میں اپنی آخری تقریر میں 10

اسرائیل کی بربریت اس کی شکست کی علامت ہے: انصار اللہ

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے لبنان

کیا صیہونی غزہ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں؟ صیہونی فوج کیا کہتی ہے؟

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ غزہ

وزیر اعظم کا سعودی عرب میں تعینات سفیر کے خلاف انکوائری کا حکم

?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے

نیو اورلینز واقعے کا مشتبہ شخص کون تھا ؟

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: روئٹرز نے بدھ کی رات لکھا کہ NOLA.com نے قانون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے