?️
کراچی: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس کراچی میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان پائے جانے والے تناؤ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت نے وزیرِ داخلہ کو موجودہ سیاسی حالات میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی جب کہ دونوں رہنماؤں نے اتحادی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری مکالمے کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے مذاکراتی ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ محسن نقوی کی کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے جب کہ وزیراعظم سے رواں ہفتے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان گشیدگی کے معاملے پر صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کرکے فوری طور پر کراچی طلب کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کوسپورٹ نہ کرے۔
جس کے جواب میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ آپ اتنے بچے ہیں پنجاب حکومت آپ کو وفاق کے خلاف سازش کرنے کی طرف دھکیل رہی ہے اور آپ اس کا حصہ نہیں بن رہے ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ آپ کو پنجاب کے سیلاب متاثرین پر سیاست کرنے کے لیے وزیراعظم نے کہا تھا؟
25 ستمبر کو بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کو انا کا مسئلہ کیوں بنا لیا گیا، اپنی انا کی وجہ سے یا پتا نہیں کیوں یہ فیصلہ کیا گیا، وفاق کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا چاہیے اور سیلاب متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد فراہم کریں۔
سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا تھا کہ سیلاب کے بعد وفاقی کو عالمی مدد مانگنی چاہیے تھی، اگر آج آپ 100 روپے خرچ کررہے ہیں تو آپ کے پاس 200 روپے خرچ کرنے کے لیے ہوتے، اگر عالمی دنیا آپ کے ساتھ ہوتی تو آپ 100 کی مدد کررہے ہیں تو 200 متاثرین کی مدد کرپاتے۔
جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جواب دیا تھا کہ مجھے عوام کی خدمت کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں اور ہر چیز کا علاج صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہے اور بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ سندھ میں کوئی کام کریں تو مجھے خوشی ہوتی ہے لیکن کچھ کرلو نا، پنجاب میں میٹرو بنی، اورنج لائن اور موٹروے بنیں، سڑکوں کا جال بچھایا، اس پر آپ کو کیا اعتراض ہے؟
30 ستمبر کو اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا تھا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہمیں وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم سے کم عزت تو دے سکتے ہیں، ایسے ہی حالات رہے تو اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے، ان حالات میں حکومتی بینچز پر بیٹھنا مشکل ہوگا۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے ریپبلکن کانگریس میں کیا کہا؟
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدارتی انتخابات کے موجودہ امیدوار، جو ابھی ایک
جولائی
سیکیورٹی خدشات کے شکار علاقوں میں انتخابات ملتوی کیے جا سکتے ہیں، رہنما پیپلزپارٹی کی تجویز
?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و رہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر بلوچ
دسمبر
کیا طالبان نے افغانستان پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے؟
?️ 24 جون 2021(سچ خبریں) طالبان کی جانب سے حملوں کی دوسری لہر دراصل مذکورہ
جون
الاسکا سربراہی اجلاس اور سلامتی کی ضمانتیں؛ برطانیہ اور یوکرین کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے موضوعات
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر اور برطانوی وزیر اعظم کے دفتر نے
اگست
کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر عمر عبداللہ کے بیان کی مذمت
?️ 14 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی
جنوری
امریکا، یوکرین کو روسی تنصیبات پر حملوں میں مدد کر رہا ہے
?️ 3 اکتوبر 2025امریکا، یوکرین کو روسی تنصیبات پر حملوں میں مدد کر رہا ہے
اکتوبر
آئرلینڈ کا اقوام متحدہ سے نیا مطالبہ
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر آئرلینڈ مائیکل ڈی ہگنس نے زور دے کر کہا
ستمبر
صیہونیوں پر حزب اللہ اور ایران کا خوف طاری
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام پر ایران
مارچ