?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے درمیان حالیہ تنازع کے باعث پیدا ہونے والی افواہوں کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کے امکان کو مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو فیصل کریم کنڈی نے صدر سے ملاقات کی۔
ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ صدر آصف علی زرداری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو لوگوں کے مفاد میں کام کرنے کی ہدایت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مرکز کو دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج میں پیسکو کے دفاتر پر قبضہ کر لیں گے۔
تاہم صدر آصف زرداری کے قریبی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں ایک طبقے کا خیال ہے کہ علی امین گنڈا پور کے اشتعال انگیز بیانات کے درمیان گورنر کو تحمل سے کام لینا چاہیے، یہی پیغام زرداری صاحب نے فیصل کریم کنڈی کو دیا۔
گورنر کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ان کے عہدے کے وقار کے لیے وہ سیاسی بیانات سے گریز کریں۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر آصف زرداری نے 2009 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں شہباز شریف کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے بعد پنجاب میں گورنر راج نافذ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی حالت زار
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: بنیامین نیتن یاہو نے مزاحمتی میزائلوں کی بارش کے سلسلہ
اکتوبر
بارسلونا نے تل ابیب سے تعلقات منقطع کر لیے۔ "غزہ فلسطینیوں کا ہے
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: بارسلونا سٹی کونسل نے غزہ میں انسانی حقوق کا احترام
مئی
پاکستان میں شیعہ مسافروں پر حملہ؛ 44 افراد شہید
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے شمال مغربی علاقے کرم میں مسافر گاڑیوں پر
نومبر
یمن میں 6 ماہ کی جنگ بندی میں توسیع کا ابتدائی معاہدہ
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کے ایک سفارتی ذریعے نے آج اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی
اپریل
ارجنٹینا پاکستان سے جے ایف تھنڈر طیاروں کی خریداری کرے گا
?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی جانب
ستمبر
بھارتی حکومت کی سازشوں کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا: محبوبہ مفتی
?️ 5 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے
اپریل
سینیگال کے عوام کا فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کی سڑکوں پر لوگوں کی بڑی تعداد
جون
یمن کے خلاف اسرائیل کے 3 بڑے چیلنجز
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے یمنی میزائلوں اور ڈرونز کے خطرے سے
دسمبر