?️
مظفر آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر نے پرامن احتجاج اور امن عامہ سے متعلق آرڈیننس 2024 کا نفاذ معطل کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف 2 اپیلیں منظور کرلیں، جس نے متنازع قانون کو برقرار رکھا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آرڈیننس کو مرکزی بار ایسوسی ایشن مظفر آباد اور آزاد کشمیر بار کونسل کے 3 ارکان نے آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
تاہم ہائی کورٹ نے ان درخواستوں کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد درخواست گزاروں نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر میں درخواست دائر کردی تھی۔
درخواست گزاروں کے سینئر وکلا راجا سجاد احمد اور راجا امجد علی خان نے الزام عائد کیا کہ ہائی کورٹ نے آرڈیننس کی قانونی حیثیت سے متعلق اٹھائے گئے سوالات کو نظر انداز کیا۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ مقننہ کو آزاد کشمیر کے عبوری آئین کے تحت ریاست کو فراہم کردہ بنیادی حقوق سے محروم کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے لہٰذا مذکورہ آرڈیننس آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
درخواست گزاروں کے وکلا کا کہنا تھا کہ موجودہ قوانین ان حقوق کے استعمال کو منظم کرنے کے لیے کافی ہیں، جس سے نیا آرڈیننس غیر ضروری ہو گیا ہے۔
آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجا سعید اکرم کی سربراہی میں فل کورٹ نے درخواست پر سماعت کی۔
فل کورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد صدارتی آرڈیننس کو معطل کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے حکومت کو آرڈیننس پر عملدرآمد سے روک دیا۔
سپریم کورٹ نے دونوں درخواستوں کو اپیلوں میں تبدیل کرتے ہوئے باقاعدہ ایک کیس کے طور پر جمع کیا اور کہا کہ اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ کیس کی مزید سماعت کے بعد سنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت کسی بھی احتجاج اور جلسے سے قبل ڈی سی سے ایک ہفتہ قبل اجازت لینا ضروری تھا، اس کے علاوہ کسی غیر رجسٹرڈ جماعت یا تنظیم کو احتجاج کا حق حاصل نہیں تھا۔
اس آرڈیننس کے خلاف جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے کے جے اے اے سی) کی جانب سے 5 دسمبر کو پہیہ جام ہڑتال کی کام دی گئی تھی تاہم ہڑتال کے اعلان کے 48 گھنٹوں کے اندر ہی یہ آرڈیننس معطل کردیا گیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے رکن شوکت نواز میر نے سپریم کورٹ کی مداخلت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حکومت باضابطہ طور پر آرڈیننس کو منسوخ نہیں کرتی اور اس کی مخالفت کرنے پر حراست میں لیے گئے کارکنوں کو رہا نہیں کرتی۔
مشہور خبریں۔
ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہے؛فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ
مئی
امریکی کمپنیاں روسی پابندیوں کو روکنے کی خواہاں
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: امریکی کمپنیاں جو مغربی پابندیوں کے دباؤ میں روس سے
اگست
جیف بیزوس کی معاونت سے موسمیاتی تبدیلی کے مشن پر بھیجی گئی سیٹلائٹ خلا میں کھوگئی
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی ارب پتی اور آن لائن مارکیٹ پلیس ایمیزون کے
جولائی
رویت ہلال کمیٹی ملک میں ایک ہی عید کروانا چاہتی ہے
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) رویت ہلال کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کی
مئی
آمنہ الیاس کی وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تنقید
?️ 9 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتے ہوئے
اپریل
ریشم کے کیڑے کی غذا میں تبدیلی سے مضبوط ریشم تیار کر لیا گیا
?️ 27 فروری 2021ٹوکیو {سچ خبریں} ریشم کی دنیا میں ایک نئی کامیابی جاپانی سائنسدانوں
فروری
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
?️ 12 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی
اگست
ٹرمپ سے امریکی عوام نا مطمئن، وجہ؟
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بمنظوری امریکی سروے کے مطابق انتخابات میں ووٹ دینے کے اہل
ستمبر