?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، آزاد کشمیر الیکشن کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے مابین تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم پر جاؤں گا۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہم امن کے خواہش مند ہیں، اپنی سر زمین کو کسی کےخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خود افغانستان میں امن کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن والے لوگوں کیلئے طورخم بارڈر کھلا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا کیس اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں اٹھایا ہے، بھارت سے 5 اگست کا قانون واپس لینے تک کوئی بات نہیں ہوگی۔
نالہ لئی منصوبے سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نالہ لائی منصوبہ تین سال میں مکمل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا پانچ اگست کا قانون واپس لینے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی، آزاد کشمیر کا کیس عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت دنیا میں اٹھایا ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید سیاست چھوڑنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ ہمارا نالہ لئی پراجیکٹ بہت تیز ہے، سارے پراجیکٹ تیز ہو رہے ہیں، مجھے نالہ لئی کی فکر ہے۔
شیخ رشید سے سوال کیا گیا کہ نالہ لئی کا پراجیکٹ الیکشن سے قبل مکمل کرلیں گے۔ جس کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ منصوبہ الیکشن سے پہلے شروع ہو جائے تو بہت بڑی بات ہے،پراجیکٹ کو مکمل ہونے میں تو دو سال لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری پندرہویں وزارت ہے میری خواہش ہے کہ یہ پراجیکٹ مکمل ہوجائے تو میں عزت کے ساتھ گھر میں بیٹھ جاؤں۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان: آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ
مارچ
مغربی ممالک کے ساتھ تصادم کا امکان: روسی فوج
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کو ایک بیان میں
اگست
ن لیگ کی قیادت سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لیگی رہنماؤں کے بیانات
دسمبر
کووڈ ویکسین ساتھ لائی ایک سوال، کس ملک میں بنے گی روسی ویکسین؟
?️ 19 فروری 2021تہران {سچ خبریں} پوری دینا کو پریشان کرنے والا کرونا وائرس اگرچہ
فروری
جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن؛ بھارت کی فوجی برتری یا پاکستان کی جوہری ڈیٹرنس؟
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور
اپریل
کیا امریکہ کو اسرائیل کے لبنان پر حملوں کا علم تھا ؟
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: پینٹاگون نے اعلان کیا کہ اسے لبنان پر حملہ کرنے
ستمبر
فرانسیسی عوام کی اکثریت امریکہ کو اپنا اتحادی نہیں سمجھتی
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:فرانسیسی ادارے Elabe کے کی جانب سے کیے جانے والے
مارچ
غزہ اور جنین کی جنگ میں کوئی فرق نہیں ہے: اسرائیلی فوج
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں جنین کیمپ پر حملے میں حصہ
مئی