?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں امیدوار سلمان اکرم راجا کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے مقدمے کی سماعت کی، سلمان اکرم راجا کی جانب سے وکیل سمیر کھوسہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، این اے 128 کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے معاملے پر رپورٹ بھی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔
وکیل سمیر کھوسہ نے کمیشن کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوایا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل بھی فائل کی ہے۔
اس پر ممبر نثار درانی نے دریافت کیا کہ دو فورمز پر ایک درخواست پر کیسے سماعت کی جاسکتی ہے؟ چیف الیکشن کمشنر نے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں سپریم کورٹ سماعت کرے یا الیکشن کمیشن ؟
وکیل سلمان اکرم راجا نے جواب دیا کہ ہم بیلیٹ پیپرز کی تبدیلی یا الیکشن کا التوا نہیں چاہتے ہیں، سلمان اکرم راجا نے صرف آزاد حیثیت کو چیلنج کیا ہے، الیکشن کمیشن صرف فارم 33 میں ترمیم کر کے ان کی آزاد حیثیت ختم کرے۔
ممبر خیبر پختونخوا اکرم اللہ خان نے ریمارکس دیے کہ الیکشن ایکٹ رول 94 کے مطابق سیاسی جماعت وہ ہے جس کو انتخابی نشان الاٹ کیا ہو، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا اور سپریم کورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا، الیکشن کمیشن ایکٹ رول 94 میں ترمیم نہیں کرسکتا ہے۔
سکندر سلطان راجا نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ زیر التوا ہے تو الیکشن کمیشن کیسے اس پر فیصلہ کرسکتا ہے؟
وکیل سمیر کھوسہ نے دلائل دیے کہ انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں، معاملے کی سنگینی سمجھتے ہوئے الیکشن کمیشن معاملہ دیکھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رولز 94 امیدواروں کے انتخاب جیتنے کے بعد فعال ہوتا ہے، فارم 33 میں رولز 94 نہیں بنایا گیا، پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعت ہے۔
ممبر خیبر پختونخوا اکرم اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی قانونی طور پر انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی ہے۔
سمیر کھوسہ نے دلیل دی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پارٹی فہرست میں پی ٹی آئی کا نام شامل ہے، اس کا مطلب ہے کہ پارٹی فہرست پر نظرثانی کرنی چاہیے، پاکستان تحریک انصاف ختم نہیں ہوئی، ان کے پاس صرف انتخابی نشان نہیں۔
اس پر ممبر سندھ نثار دورانی نے دریافت کیا کہ کیا انتخابی نشان کے بغیر سیاسی جماعت ہوگی؟
وکیل نے جواب دیا کہ کسی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے سیاسی فائدہ ہوتا ہے، آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت کوئی بھی سیاسی جماعت بناسکتا ہے۔
ممبر نثار درانی نے مزید دریافت کیا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت انتخابی نشان کے بغیر انتخابات لڑ سکتی ہے؟ سمیر کھوسہ نے بتایا کہ بالکل، سیاسی جماعت بغیر انتخابی نشان کے انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے یہ اس کا آئینی حق ہے، الیکشن ایکٹ کے مطابق تحریک انصاف ابھی بھی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔
ممبر اکرم اللہ خان نے ریمارکس دیے کہ یہ بھی ایک سوال ہے کہ کیا اب بھی پی ٹی آئی ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے؟ پی ٹی آئی نے 5 سال سے زائد عرصے سے الیکشن نہیں کروائے ہیں۔
اس پر وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ قانون کے مطابق پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے سوال اٹھایا کہ اب تو پارٹی میں کوئی عہدیدار نہیں تو ٹکٹ کیسے جاری ہوئے؟ وکیل نے جواب دیا کہ ٹکٹ جاری کرتے وقت پشاور ہائی کورٹ کے آرڈرزکے مطابق بیرسٹر گوہر خان چیئرمین تھے، ٹکٹ جمع کراتے وقت تحریک انصاف کے پاس پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود تھا۔
سمیر کھوسہ نے مزید بتایا کہ سلمان اکرم راجا نے کاغذات میں پارٹی پی ٹی آئی لکھی جبکہ فارم 33 میں ان کو آزاد امیدوار ظاہر کیا گیا، کسی سیاسی جماعت کو تحلیل کرنے کے لیے وفاقی حکومت ریفرنس بھجواتی ہے، سپریم کورٹ ریفرنس کی بنیاد پر سیاسی جماعت تحلیل کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔
اس پر ممبر نثار درانی نے دریافت کیا کہ بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی نہیں تو کس حیثیت میں الیکشن ٹکٹ جاری کیے؟
وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم سے قبل بیرسٹر گوہر نے بطور پارٹی چیئرمین ٹکٹ جاری کیے تھے۔
ممبر بابر حسن بھروانہ نے وکیل سے سوال کیا کہ آپ الیکشن کمیشن سے اب چاہتے کیا ہیں؟
وکیل سمیر کھوسہ کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا کو فارم 33 میں پی ٹی آئی کا امیدوار ظاہر کیا جائے۔
وکیل نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی توثیق کی ، الیکشن کمیشن نے صرف پی ٹی آئی سےانتخابی نشان چھینا ہے، باقی سب حقوق موجود ہیں۔
کمیشن ممبر اکرم اللہ خان نے سوال کیا کہ پہلے تو ہم رائے دے دیتے ہیں کہ پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے یا نہیں؟ سمیر کھوسہ نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، اگر الیکشن کمیشن نے رجسٹریشن ختم کرنی تھی توبلے کے انتخابی نشان کے فیصلے میں کردیتی۔
ممبر سندھ نثار درانی نے ریمارکس دیے کہ آپ سپریم کورٹ جائیں اور وہاں یہ مدعا رکھیں۔
اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ نہیں ٹھیک ہے ان کو دلائل دینے دیں، سکندر سلطان راجا نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بھی بار بار اپنے دلائل دہرا رہے ہیں۔
وکیل سمیر کھوسہ نے جواب دیا کہ میں دلائل دہرا نہیں رہا بلکہ بینچ کے سوالوں کے جواب دے رہا ہوں، الیکشن رولز الیکشن کمیشن کے بنائے ہوئے ہیں، آپ ہی معاملہ دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی درخوست گزار سلمان اکرم راجا کے وکیل سمیر کھوسہ کے دلائل مکمل ہوگئے۔
وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ جب پی ٹی آئی نظریاتی کا سرٹیفکیٹ دیا تو ریٹرننگ افسران کو امیدواروں کو نااہل کرنا چاہیے تھا۔
ممبر خیبر پختونخوا اکرم اللہ خان نے کہا کہ ہمارے پاس بھی پاور ہے کہ ہم ان کو نااہل قرار دے دیں، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ڈکلیریشن کی خلاف ورزی سپریم کورٹ آرڈرز کی خلاف ورزی ہوگی۔
اس پر اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ پارٹی کے پاس ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں تو نام کیسے لکھیں؟ اس طرح تو الیکشن کمیشن کبھی فارم 33 جاری ہی نہیں کرسکے گا، ایک ایک حلقے سے پی ٹی آئی کے کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔
وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدوار کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی ڈیکلیریشن بھی جمع کرانی ہوتی ہے، جس امیدوار کے پاس پارٹی کا انتخابی نشان نہیں وہ آزاد تصور ہوگا، نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا تو امیدواروں نے آزاد حیثیت میں سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے مطالبہ کیا کہ انہیں پی ٹی آئی نظریاتی کا نشان دے دیں، پی ٹی آئی نظریاتی کا نشان مانگنے پر آر او کو پی ٹی آئی امیدواروں کو نااہل کرنا چاہیے تھا، بیان حلفی کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ کا آرڈر ہے کہ امیدوار نااہل ہوگا،بیلیٹ پیپرز چھپ چکے ہیں اس وقت فارم 33 میں ترمیم نہیں کی جاسکتی۔
اسی کے ساتھ وکیل الیکشن کمیشن کے دلائل بھی مکمل ہوگئے۔
بعد ازاں دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے اس مقدمے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یاد رہے کہ سلمان اکرم راجا نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی مگر ہائی کورٹ نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر فیصلہ کرنے کی ہدایات جاری کردی تھی۔


مشہور خبریں۔
ہمیں ایماندار ججز چاہئیں، عمران دار نہیں، مریم نواز
?️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز
فروری
لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت پر سعد حریری کا ردعمل
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم نے صیہونی حکومت کے جنوبی
ستمبر
فرانس میں پانی کی قلت سے اندرونی تنازعات کا خطرہ
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں بہت سے لوگ حال ہی میں بجلی کو محفوظ
اپریل
پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ، گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی آرمی افسر کی گولڈن ٹیمپل
مئی
وزیراعظم نے پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا
?️ 29 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس
مارچ
120 فلسطینی شہداء کی میتیں غزہ کی وزارت صحت کے حوالے کر دی گئیں
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اسرائیلی حکومت سے
اکتوبر
یمن کی دلدل میں پھنسا سعودی عرب؛نکلنے کا راستہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے اسٹریٹجک مسائل کے تجزیہ کار نے یمن میں
مارچ
صنعا ایئرپورٹ کی بندش سے ہزاروں مریض ادویات سے محروم ہو رہے ہیں
?️ 21 نومبر 2025 صنعا ایئرپورٹ کی بندش سے ہزاروں مریض ادویات سے محروم ہو
نومبر