آرٹیکل 175 اے کے تحت نئی تقرری ہو سکتی ہے، آئینی بینچ کے ججز ٹرانسفر کیس میں ریمارکس

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس میں درخواست گزار ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین کے جواب الجواب دلائل مکمل نہ ہوسکے، عدالت نے کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے جواب الجواب دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جج کے تبادلے سے سیٹ خالی نہیں ہو سکتی، جج کے مستقل ٹرانسفر سے آرٹیکل 175 اے غیر مؤثر ہو جائے گا، ماضی میں کسی جج کے ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں مستقل ٹرانسفر کی کوئی مثال نہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے موجودہ ججز ٹرانسفرز کیس اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔

بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ آرٹیکل 200 کے تحت صرف عبوری ٹرانسفر ہو سکتا ہے، مستقل تقرری صرف جوڈیشل کمیشن کر سکتا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرٹیکل 175 اے کے تحت ججز کی نئی تقرری ہو سکتی ہے، نئی تقرری اور تبادلے کے معنی الگ الگ ہیں۔

بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ جج کے تبادلے کے لیے با معنی مشاورت ہونی چاہیے، با معنی مشاورت کے بغیر تبادلے کا سارا عمل محض دکھاوا ہے، یہاں معلومات کو چھپایا گیا اور غلط معلومات دی گئیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے سامنے آئینی و قانونی نقطے کی تشریح کا معاملہ ہے، تبادلے کے معاملے میں 3 چیف جسٹسز شامل تھے، ہر چیز ایگزیکٹو کے ہاتھ میں نہیں تھی، تبادلے پر جج سے رضامندی بھی لی جا تی ہے۔

وکیل صلاح الدین نے کہا کہ سمری میں کہا گیا کہ پنجاب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صرف ایک جج ہے، جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس وقت 3 جج پنجاب سے ہیں، یہ ججز کے ٹرانسفر کے عمل میں حقائق کی بدنیتی ہے، جسٹس محمد آصف کا تقرری کے 20 دن بعد ٹرانسفر کر دیا گیا۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ تبادلے کا اختیار تو صدر پاکستان کا ہے، ججز کے ٹرانسفر کا عمل تو وزارت قانون نے شروع کیا۔

بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا آرٹیکل 200 (1) میں ججز تبادلے کی معیاد نہیں لکھی گئی، میری معلومات کے مطابق تبادلے پر آئے ججز اضافی الاؤنسز لے رہے ہیں۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے اٹارنی جنرل نے ججز کے اضافی الاؤنس کی تردید کردی ہے۔

بیرسٹر صلاح الدین نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جج کی انٹری فرنٹ دروازے سے ہو یا سائیڈ والے دروازے سے حلف لینا ہوگا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اگر ججز کا تبادلہ مستقل نہیں تو حلف کیوں اٹھانا پڑے گا؟۔

بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ یہ ٹرانسفر ہونے والے جج کا عارضی حلف ہوگا، پاکستان میں ججز سنیارٹی کے جتنے بھی اصول ہیں وہ عدالتی فیصلوں سے لیے گئے ہیں، اس حوالے سے 3 عدالتی مثالیں موجود ہیں، جن میں کوئی کیس لا نہیں، ان عدالتی نظائر میں ماضی کی پریکٹس، سول سروس رولز سے رہنمائی اور شفافیت پر زور دیا گیا، سول سروس رولز میں لکھا ہے کہ ایک ہی دن میں 2 لوگوں کی تقرری ہوئی تو عمر کی بنیاد پر سنیارٹی ہوگی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ یہ اصول تو عدلیہ میں بھی لاگو ہوتا ہے۔

بیرسٹر صلاح الدین نے کہا جی بالکل ہوتا ہے مگر عدالتی فیصلوں کے علاوہ کہیں قانون یا آئین میں درج نہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا ٹرانسفر ہوتے وقت جج اپنی سروس بک بھی ساتھ لائے گا؟ چاہے تبادلہ عارضی ہو یا مستقل، کیا وہ اپنی سروس بک ساتھ لائے گا؟

بیرسٹر صلاح الدین نے کہا جی بالکل، وہ اپنی سروس سنیارٹی کے لیے نہیں بلکہ مراعات یا پنشن کے لیے ساتھ لائے گا، کیوں کہ سنیارٹی کے تعین کے لیے جج ٹرانسفر ہو کر نیا حلف لے گا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کردی، درخواست گزار ججز کے وکیل صلاح الدین آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رکھیں گے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے اگر 16 جون کو سماعت مکمل ہوئی تو ججز سے مشاورت کے بعد مختصر فیصلہ دے دیں گے۔

بیرسٹر صلاح الدین نے استدعا کی کہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دیں۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ کل بینچ میں موجود کچھ ججز دستیاب نہیں ہیں، جس پر بیرسٹر صلاح الدین نے کہا آج دن ایک بجے کے بعد سماعت دوبارہ رکھ لی جائے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ک ہآج سماعت مکمل نہیں ہو پائے گی، جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا جواب الجواب میں سوالات بھی آجاتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سی این این: برطانیہ امریکہ تجارتی معاہدہ لندن کے لیے ایک بڑی سفارتی فتح ہے

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: امریکی-برطانیہ تجارتی معاہدے کے بعد برطانوی حکومت کی ایک بڑی

سعودی عرب میں متعدد بحرینی فوجی ہلاک!!!

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: بحرین کے دفاعی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے ایجںڈا میں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی بات نہیں

?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

سید رضی کے قتل پر ایران کا ردعمل

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے قابض حکومت کے حکام کے حوالے

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے دفاع کے لیے حماس اور اسلامی جہاد کا مطالبہ

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: حماس اور اسلامی جہاد تحریک نے آج مبینہ فلیگ ڈے

فلسطینی بچوں کی زندگیوں کو بچایا جائے:عدنان صدیقی

?️ 18 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی کہا

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 37 فیصد سے زائد

?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش

ملک بھر میں بجلی کی طلب میں 5 ہزار میگاواٹ کمی کے باوجود شارٹ فال برقرار

?️ 28 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) ملک بھر میں بجلی کی طلب میں گزشتہ سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے