?️
مظفر آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی جس میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، مقبوضہ وادی میں جاری یکطرفہ بھارتی اقدامات اور ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے ساری زندگی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے لوث جدوجہد جاری رکھی۔
انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دلایا کہ پاک فوج کشمیر کاز کیلئے کشمیریوں مکمل حمایت جاری رکھے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سردارعبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سردار عبدالقیوم نیازی نے آزاد جموں وکشمیر میں سیکورٹی وترقی کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔ یاد رہے کہ آج سے ایک ماہ قبل پاکستان تحریک انصاف کے سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔
وزیراعظم کے انتخاب کے لیے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی کو 33 ووٹ ملے جس کے بعد وہ آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔ سردار عبدالقیوم نیازی مسلم کانفرنس چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، سردار عبدالقیوم نیازی نے 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ ایل اے 18 پونچھ ون سے کامیابی حاصل کی تھی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور چین کی فوجی کشمکش کا نتیجہ انسانی تہذیب کی تباہی
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے وال سٹریٹ جرنل کو
مئی
وزیراعظم نے بلوچستان میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی
?️ 7 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) بلوچستان میں نارش اور برفباری سے کئی اضلاع
جنوری
ترک محنت کشوں کا مہنگائی کے خلاف وسیع مظاہرہ
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: ترکی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زندگی گزارنے کی مہنگی
نومبر
سعودی عرب کی سلامتی غیر مستحکم
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اپنے نئے نوٹ میں سعودی ولی عہد محمد
ستمبر
شام کے شہر تدمر پر صیہونیوں کا فضائی حملہ
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:شامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کا فضائی
اکتوبر
ایران اور پاکستان کے تعلقات کیسے ہیں؟
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر داخلہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے
جنوری
اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدے کے فریم ورک کی وضاحت کی
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ نے اپنے ایک خطاب میں اعلان کیا کہ حماس
جون
جنگی مجرم بھی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے لگے؛ صہیونی تجزیہ کار کا طنز
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:ایک صہیونی تجزیہ کار نے قابض وزیراعظم نیتن یاہو کی
جولائی