?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے پاکستان کو سعودی عرب کی ’غیر متزلزل حمایت‘ کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس کی ’خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کوششوں‘ کی تعریف کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی وزیر خارجہ نے راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور ’دوطرفہ دلچسپی، افغانستان امن عمل سمیت خطے کی سلامتی کی صورتحال، اور علاقائی امن اور رابطے کے لیے باہمی تعاون کے امور‘ پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی پاکستان تعلقات ’بھائی چارے اور باہمی اعتماد‘ پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے پاکستان اور اس کی افواج پاکستان کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود ایک روزہ دورے پر منگل کے روز پاکستان پہنچے تھے۔
انہوں نے کہا تھا کہ مئی میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے بعد ان کا فالو اپ دورہ ہے جس میں ہم نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل (ایس پی ایس سی سی) کے قیام کو یقینی بنایا۔
سعودی وزیر کا یہ دورہ ان کے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر تھا اور دنوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ مملکت ایس پی ایس سی سی کے زریعے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کے طول و عرض کو بڑھانا چاہتی ہے۔
انہوں نے اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ پریس کانفرنس سے قبل یہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ان کی گفتگو کا مرکزی مرکز رہا۔
فرحان آل سعود نے کہا کہ ہم نے تعلقات کے معاشی پہلو اور سرمایہ کاری کے روایتی شعبوں سے نکل کر اسے بڑھانے کے مواقع پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ایک دوسرے کے خطوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی معاملات مثلاً کشمیر، فلسطین یا یمن پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، ہم اپنے دونوں خطوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
مشہور خبریں۔
نائجیر میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:نائجر کے ہزاروں لوگ نے دارالحکومت نیامی میں فرانسیسی فوجی اڈے
اگست
جولانی فورسز کا سویداء میں دوبارہ داخلہ: افواہ یا حقیقت؟
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: نورالدین البابا، جولانی حکومت کے وزارت داخلہ کے ترجمان، نے
جولائی
بھارت کیساتھ غیرجانبدار مقام پر کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی پر بات ہوگی، وزیراعظم
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور
مئی
حماس کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں صہیونیوں نے کیا کہا؟
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: جمعہ کی شب امریکی صدر کی جانب سے غزہ کی پٹی
جون
آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی آئی کو ابھی تک حکمنامہ نہیں ملا
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے
اکتوبر
شام میں صدارتی انتخابات کا آغاز
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:شام کے صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز آج صبح ملک بھر
مئی
عام انتخابات کی ٹائم لائن پر سیاسی جماعتوں کا ملا جلا ردعمل
?️ 22 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے عام
ستمبر
کیا نیٹو روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ نیٹو اتحاد روس کے ساتھ
دسمبر