?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دیا جائے، الیکشن کمیشن عدالتی حکم کا احترام کرے اور اس پر لازم ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل کرے۔
انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اگر وہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہتا ہے تو یہ اس کا حق ہے، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے الگ ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، نیب کا ٹرائل تیزی چلایا جارہا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی سماعتوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے، ایسے ہی نیب کورٹ کے ٹرائل کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے، آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا اور آج کی تاریخ میں ہی انتخابی ٹکٹوں کا اعلان کردیں گے جبکہ تین، چار روز میں انتخابی مہم کا بھی آغاز کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اگر وہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہتا ہے تو یہ اس کا حق ہے، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔
مشہور خبریں۔
ہیگ کی عدالت نے انسانیت کے حق میں فیصلہ سنایا
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے صیہونی حکومت کے
جنوری
عمران خان کا مشن ہی انصاف کے ساتھ چلنا ہے
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی
مئی
اسرائیل کے جنگی جرائم کے جواب میں دا سلوا کی جرات اور عرب سراب کی خاموشی
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کے 37ویں سربراہی
فروری
پی ٹی آئی کا ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی
ستمبر
بینیٹ کی کابینہ ایرانیوں کے خلاف بزدل ہے: نیتن یاہو
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں: نیتن یاہو نے Knesset میں Likud پارٹی کے اجلاس
مارچ
امریکی معیشت کے لیے نیا چیلنج
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:اومیکرون نسل کے کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاکھوں محنت
جنوری
گزشتہ 3 ماہ میں اسرائیل کا کتنا نقصان ہوا ہے؛پہلی بار حزب اللہ کی زبانی
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ایسی صورتحال میں جب اسرائیل اپنی انسانی اور فوجی ہلاکتوں
جنوری
یمن کو سعودی صیہونی مشترکہ سازشوں کا سامنا
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے ملک
جولائی