?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آج رات مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچ جائیں گی۔گزشتہ روز بھی 5 لاکھ 60 ہزار کوروناویکسین موصول کی گئیں تھیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز 5 لاکھ 60 ہزار کوروناویکسین وصول کی گئیں، آج رات مزید 5 لاکھ ویکسین مل جائیں گی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج این سی او سی میں ویکسین سےمتعلق انتظامات کا جائزہ لیاگیا، صوبے کودستیاب ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی ہے، ہدایت دستیاب ویکسین پوری طرح سے استعمال کرنے کے لیے کی گئی۔یاد رہے وفاقی حکومت نےصوبوں کو کورونا ویکسین کی نئی کھیپ فراہم کردی ہے،صوبوں کو مجموعی طور پر سائنو فارم اور کین سائنو کی چار لاکھ 52 ہزار ڈوز فراہم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کو سب سے زیادہ ایک لاکھ 80 ہزار سائنو فارم ، 20 ہزار کین سائنو ڈوزز ، سندھ کو ایک لاکھ سائنو فارم، 12 ہزار کین سائنو ویکسین، خیبرپختونخوا کو 50 ہزار سائنو فارم اور 9 ہزار کین سائنو ڈوزز فراہم کی گئیں، اسی طرح بلوچستان کو سائنو فارم کی 20 ہزار اور کین سائنو کی تین ہزار ڈوزز فراہم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سائنو فارم کی 20 ہزار جبکہ کین سائینو کی تین ہزار ڈوزز فراہم کی گئیں،اسی طرح آزاد کشمیر کو سائنوفارم کی 20 ہزار اور 3 ہزار کین سائنو ڈوزز فراہم، گلگت بلتستان کو 10 ہزار سائنو فارم، 2 ہزار کین سائنو ڈوزز فراہم کی گئیں۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
?️ 16 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ
اپریل
حزب اللہ نے رامات ایئر بیس کو نشانہ بنایا
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
ستمبر
اسرائیلی فوج کے نئے جرم کے بارے میں صہیونیوں کے جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی الرشید اسٹریٹ پر غذائی امداد بالخصوص آٹے کے منتظر
مارچ
نئے نیب آرڈیننس کو حتمی قانونی حیثیت مل گئی
?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نئے نیب آرڈیننس کو حتمی قانون کی حیثیت
اکتوبر
بائیڈن نے کانگریس کو شام میں جارحیت سے آگاہ کیا
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی ایوان نمائندگان کے
اگست
کیا صیہونی فلسطینی لیڈروں کو قتل کرکے جنگ جیت جائیں گے؟
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطین سے باہر حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے
جنوری
شب قدر کے موقع پر کشمیریوں کو جامع مسجد سرینگر عبادات سے روکنے پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت
?️ 28 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
پشین ، سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 مبینہ حملہ آور ہلاک
?️ 26 اپریل 2025پشین: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے پشین میں سی ٹی ڈی نے
اپریل