?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نویں جائزے کے لیے تمام شرائط پوری کرلی ہیں، امید ہے کہ اسی مہینے اچھی خبریں ملیں گی، خدانخواستہ کوئی گڑبڑ ہوئی تو ہماری قوم بہت مضبوط ہے۔
ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو حالیہ انتخابات میں زبردست کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، ترکیہ کے عوام نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور انہیں مزید 5 برس کے لیے مینڈیٹ دیا، پاکستان کے عوام اس شاندار پیش رفت پر بہت خوش ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے کہ میں اپنے بھائی طیب اردوان کے ساتھ مل کر کام کروں گا، وہ ایک صاحب بصیرت رہنما ہیں، امید ہے کہ ہمارے برادرانہ، باہمی مشاورتی اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں تعلقات مزید بلندیوں کو پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا جن پاکستان دیوالیہ کے دہانے پر تھا کیونکہ اس وقت کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی، معیشت ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور پھر ہمیں تباہ کن سیلاب کا بھی سامنا کرنا پڑا، بین الاقوامی حالات کی وجہ سے تیزی سے بڑھتی مہنگائی بھی درپیش تھی، اللہ کا کرم ہے کہ ہم نے اس تمام صورتحال کا مقابلہ کیا اور بہترین انداز میں اس سے نمٹنے میں کامیاب رہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوانے میں کامیاب رہے، بلا خوف و تردد کہہ سکتا ہوں کہ بےپناہ چیلنجز کے باوجود ہم نے ان میں کامیابی حاصل کی، ہم اب بھی پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا معاہدہ حیقیقت کا روپ دھارے گا، نویں جائزے کے لیے ہم نے تمام شرائط پوری کردی ہیں، مجھے امید ہے کہ ہمیں اسی مہینے اچھی خبریں ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ میری ٹیلی فون پر آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر سے بہت اچھی بات چیت ہوئی اور بہت مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئی، مجھے یقین ہے کہ یہ پروگرام حقیقت کا روپ دھارے گا، خدانخواستہ کوئی گڑبڑ ہوئی تو ہماری قوم بہت مضبوط ہے۔
عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے الزامات پر گرفتار ہوئے، قانون کو اس سے نمٹنا ہی تھا، اگر عمران خان سچے تھے تو حقائق سامنے لاتے اور عدالت سے کلین چٹ لے لیتے، انہوں نے اپنی گرفتاری کے خلاف شدید ردعمل دینے کے لیے خود اپنے لوگوں کو اکسایا۔
انہوں نے کہا کہ اب قانون اپنا راستہ اپنا رہا ہے، جنہوں نے سول تنصیبات پر حملہ کیا انہیں سویلین قانون اور جنہوں نے فوجی تنصیبات پر حملی کیا انہیں فوجی قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ طیب اردوان کو ملنے والا تازہ مینڈیٹ میرے اور پاکستان کے عوام کے لیے ایک اہم موقع ہے کہ ہم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دیں، دونوں ملکوں کے لوگ ایک جان دو قالب ہیں، ہم مل کر کام کریں گے اور اپنا تجارتی حجم بڑھائیں گے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی جارحیت عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی کمیٹی کا اجلاس
?️ 20 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) بھارت کی جارحیت اور پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر
مئی
اسد عمر کا طیارہ حادثہ کا شکار ہونے سے بچ گیا
?️ 5 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی
اپریل
بلوچستان مارچ اور لاپتا افراد کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے
دسمبر
یحییٰ سنوار کا بھائی غزہ میں شہید
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے
مئی
تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا جھٹکا دیا
?️ 11 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر
دسمبر
ٹرمپ کے منصوبے/حماس کے ردعمل پر مذاکرات کے لیے قاہرہ کی تیاری نے صیہونیوں کو کس طرح الجھا دیا ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی اور مغربی ذرائع نے غزہ جنگ کے خاتمے کے
اکتوبر
2021 کینیڈا کے لیے انسانی حقوق کے چیلنجوں سے بھرپورسال
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: 2021 کینیڈا کے لیے ایک دوسرے سے جڑے انسانی حقوق
جنوری
غزہ میں شدید عضلاتی فالج کے معاملات میں غیر معمولی اضافہ
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان
جولائی