?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا، پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور استحکام کے حصول میں آئی ایم ایف کا پروگرام معاون ثابت ہو رہا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے جہاد اظہور کی قیادت میں ملاقات کی اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال، جاری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے۔آئی ایم ایف ترقی پزید ممالک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے پاکستان کی معاشی ترقی میں آئی ایم ایف کے کردار کو سراہا۔عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے وفد نے کہا کہ پروگرام سے مہنگائی، زرمبادلہ ذخائر اور مالیاتی خسارے جیسے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔
پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں پاکستان میں جاری آئی ایم ایف پروگرام پر بات چیت کی گئی تھی۔حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کے حوالے سے معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
اس موقع پروفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، احد چیمہ، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور چیئرمین ایف بی آرراشد محمود لنگڑیال بھی ملاقات میں موجود تھے۔ آئی ایم ایف وفد کی قیادت جہاد اظہور کررہے تھے۔ آئی ایم ایف وفد نے اصلاحات اور معاشی استحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا تھا اور حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد،معاشی اصلاحات پر اطمینان اظہار کا کیا تھا۔
عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)وفد نے پاکستان کے اصلاحات اور معاشی استحکام و ترقی میں آئی ایم ایف کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا اظہار کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن تھی۔حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ میکرو اکنامک سطح پراصلاحات کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائے۔انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے اب ہم ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ادارہ جاتی اصلاحات حکومتی ترجیح تھی۔ ہماری اولین ترجیح ہے کہ میکرواکنامک اصلاحات کےساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان: ہم علاقائی پیش رفت پر ایران کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ملک کے وزیر اعظم
مئی
مغربی ممالک ظالم کو مظلوم کیوں بنا رہے ہیں؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے نائب مستقل نمائندے نے تاکید
جنوری
چینی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ
فروری
ایران برکس میں شمولیت کے لیے ایک اچھا امیدوارہے: لاوروف
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ نے تہران وقت کے مطابق منگل کی
جون
جعفر ایکسپریس حملے کے شواہد موجود، علاقائی حریف دہشتگردی کا سرپرست ہے، پاکستان
?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس
اپریل
نائجیر میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:نائجر کے ہزاروں لوگ نے دارالحکومت نیامی میں فرانسیسی فوجی اڈے
اگست
وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس
?️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ
جولائی
صہیونی فوج کا خصوصی یونٹ بھی مظاہرین کے جرگے میں شامل
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج میں شمولیت کے بائیکاٹ کرنے والوں کے
مارچ