?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال 2025/26ء کیلئے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا، آئی ایم ایف کا یہ تکنیکی مشن اسلام آباد میں آج پاکستان کی جانب سے موسمیاتی مزاحمت کے لیے اضافی 1.5 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی درخواست پر مذاکرات کا آغاز کر رہا ہے، مذاکرات میں کاربن لیوی کے نفاذ، الیکٹریکل وہیکلز اور سبسڈی کے معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ مذاکرات تین ہفتوں تک جاری رہیں گے، جس میں مذکورہ تکنیکی ٹیم منصوبہ بندی، خزانہ، موسمیاتی تبدیلی، پیٹرولیم، اور آبی وسائل کی اہم وزارتوں کے ساتھ ساتھ فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آفات سے نمٹنے والے اداروں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کرے گی، آئندہ مالی سال 2025/26ء کے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس پر آئی ایم ایف وفد کے ساتھ ابتدائی مسودے پر بات چیت کی جائے گی، اس حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو تجاویز فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے آئندہ بجٹ کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عوامی سرمایہ کاری کے انتظام کی تشخیص کے لیے دستاویزات تیار کی ہیں جو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی پالیسی مشوروں کے مطابق ہیں، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسمیاتی مزاحمت اور موافقت کے لیے اپنی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا ایک فیصد سالانہ سرمایہ کاری کرے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹا جا سکے اور اقتصادی ترقی کو برقرار رکھا جا سکے، اس طرح کی سرمایہ کاری سے قدرتی آفات کے جھٹکوں کے منفی اثرات کو ایک تہائی تک کم کیا جا سکتا ہے اور معیشت کی تیز تر بحالی ممکن ہے۔


مشہور خبریں۔
شمالی شام میں PKK کے 13 ارکان ہلاک
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ کردستان ورکرز پارٹی PKKکے
فروری
امریکی میڈیا غزہ کے بھوکے اور زخمی بچوں کے درد پر کیوں خاموش ہے؟
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ کے معصوم بچوں پر ہونے والے مظالم، بھوک اور
مئی
ٹرمپ اور پوتین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، اسٹارمر امریکی صدر سے گفتگو کریں گے۔
?️ 28 جولائی 2025ٹرمپ اور پوتین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، اسٹارمر امریکی صدر سے
جولائی
صیہونیوں کی ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تیاری
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:جبکہ کئی عرب ممالک فلسطینیوں کے جبری انخلاکے خلاف اپنی
مارچ
بھارت کی آبی دہشت گردی میں اضافہ دریائے چناب کے بہاﺅ میں مزید کمی
?️ 31 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) بھارت کی آبی دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے
مئی
مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی بے بسی
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے
جولائی
9600 فلسطینی صیہونی حکومت کی قید میں
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد
جولائی
اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی شرمناک ہے: گورنرپنجاب
?️ 9 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسجد اقصی پر اسرائیل
مئی