آئینی پیکج پر ایم کیو ایم کی حمایت لوکل گورنمنٹ کو بااختیار بنانے سے مشروط

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم  نے حکومت کے آئینی ترمیمی پیکج کے لیے اپنی حمایت کو ملک بھر میں مقامی حکومتوں کو مضبوط کرنے کی حامل شقوں کی شمولیت سے جوڑ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مطالبہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ایم کیو ایم پاکستان کے وفد اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے نمائندوں نے حکومت سے بلدیاتی اداروں کے حوالے سے آرٹیکل 140-اے میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا، پارٹی نے وزیراعظم کو سفارشات پر مبنی ایک مسودہ بھی پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ اسے حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم کا حصہ بھی بنایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا وفد نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کی قیادت میں مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کے لیے کراچی میں قائم ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کرے گا۔

ہفتہ کو ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جہاں وزیراعظم آفس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں فاروق ستار اور سید امین الحق شامل تھے۔

ملاقات میں اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال اور اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ اور سعد رفیق بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے تجویز کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ یہ ترامیم بھرپور طریقے سے اثرانداز ہوں گی اور آئین یا کسی بھی قانون، فیصلے یا عدالت کے حکم میں موجود کسی بھی چیز کے باوجود لاگو ہوں گی۔

تجویز میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 140-اے مقامی حکومتوں کے نظام کے قیام اور سیاسی، انتظامی اور مالی ذمہ داری اور اختیارات مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو منتقل کرنے کے آئین کے حکم کو پورا کرنے میں ناکام رہا، لہٰذا آئین کے اصل مقاصد کو محسوس کرنے کے لیے آئین میں مقامی حکومتوں کے کردار، کاموں، ذمہ داریوں اور اختیارات کو واضح طور پر بیان کرنا ضروری ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 140-اے کی شق 1 میں ترمیم کی جائے گی جسے اس طرح پڑھا جائے گا کہ: ’فیڈریشن بذریعہ قانون، پورے ملک میں ایک مقامی حکومت کا نظام قائم کرے گی جس کے تحت سیاسی، انتظامی اور مالی ذمہ داری اور اختیار مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو منتقل کیا جائے گا۔

مجوزہ قانون کا مقصد اسلام آباد، پشاور، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پچاس لاکھ سے زیادہ آبادی والے ہر دوسرے شہر میں میٹروپولیٹن سٹی حکومتیں قائم کرنا ہے۔

اسی طرح، 10 لاکھ سے 50 لاکھ تک کی آبادی والے شہروں میں میونسپل سٹی حکومتیں قائم کی جائیں گی، 5لاکھ سے 10 لاکھ کی آبادی والے شہروں کے لیے میونسپل حکومتیں، ایک لاکھ سے 5 لاکھ کے درمیان آبادی والے علاقوں کے لیے ٹاؤن گورنمنٹ؛ تمام دیہی اضلاع کے لیے ضلعی حکومتیں؛ اور 50 ہزار سے 1ہزار کی آبادی والے قصبوں کے لیے ٹاؤن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔

شہری علاقوں میں یونین کمیٹیاں، دیہی علاقوں میں یونین کونسلیں، ہر یونین کمیٹی یا کونسل میں وارڈز اور ہر گاؤں میں ویلج کمیٹیاں (پنچایت) ہوں گی، ترمیم کے مسودے میں تجویز کیا گیا ہے کہ ہر مقامی حکومت کی مدت اس کے پہلے اجلاس کی تاریخ سے پانچ سال ہو گی، جب کہ میئر یا چیئرمین کا انتخاب براہ راست ہوگا جبکہ بلدیاتی حکومت کی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل انتخابات کرائے جائیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کا مقامی حکومتوں کے اختیارات کے لیے مسلسل دباؤ مسلم لیگ(ن) کے ساتھ مارچ میں ہونے والے معاہدے کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم آپریشن ڈان باس میں اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے: پیوٹن

🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں:  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی صبح کہا کہ

بھارت غیر قانونی اقدامات سے تنازعہ کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت ہرگز متاثر نہیں کرسکتا، حریت کانفرنس

🗓️ 7 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل

کچھ سیاسی پارٹیاں اسلام کو غلط طریقے سے استعمال کر رہی ہیں

🗓️ 19 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مارگلہ ہائی وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے

ابوظہبی میں قابض حکومت کے قیام کا جشن امارات کے حکمرانوں کے زوال کی نشانی

🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  پیپلز فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین PFLP نے بدھ

یمن اور سعودی اتحاد نے 2000 سے زائد قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا

🗓️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:  یمنی POW کمیٹی کے سربراہ نے سعودی اتحاد کے ساتھ

وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس، سپریم کورٹ سے ’ابہام‘ دور کرنے پر زور دیا جائے گا

🗓️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قانونی

مسئلہ کشمیر کے حوالے سےسابق وزیر خارجہ کا اہم انکشاف

🗓️ 27 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے مسئلہ

جہانگیر ترین اور ان کی ساتھیوں کی حکومت کو وارننگ

🗓️ 17 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) تحریک انصاف کے ناراض راہنما جہانگیر ترین پی ٹی آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے