?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے ہیں لیکن سیاسی جماعتوں میں اتفاق کی کوشش کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا ہوجائے تو زیادہ اچھا ہے، مستقبل میں اس کی افادیت زیادہ ہوگی تاہم اتفاق رائے نہ ہوا تو پھر بھی نمبرز پورے ہیں۔
قومی اسمبلی وسینیٹ اجلاس کا وقت بار بار تبدیل ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اجلاسوں کے اوقات میں تبدیلی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ہے۔
اس سے قبل، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ آئینی مسودہ تیار ہے، وفاقی کابینہ نے منظور کرنا ہے، کل کابینہ کا اجلاس تھوڑی دیر کے لیے ہوا تھا، کابینہ سے منظور ہو جائے تو سینیٹ میں آجائے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آئینی ترمیم پر کسی فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا، جو آج صبح ساڑھے 9 بجے تک کے لیے ملتوی کیا گیا تھا، بعد ازاں یہ اجلاس مزید تاخیر کا شکار ہوگیا جو اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔
دوسری جانب، ممکنہ آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومتی اتحاد کی جانب سے اتفاق رائے کی کوششیں بدستور جاری ہیں جبکہ سینیٹ اجلاس کا وقت ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سینیٹ اجلاس اب دوپہر 12 بج کر 30 منٹ کے بجائے سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مجوزہ آئینی ترمیمی بل کے مسودے پر اتفاق رائے تک پہنچنے کے حکومتی دعوے کے برعکس پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن نے اپنے ارکان اسمبلی کو ہراساں کیے جانے پر احتجاج جاری رکھا تھا، اپوزیشن نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ موجودہ حالات میں اس بل کے حق میں کبھی ووٹ نہیں دیں گے۔
مشہور خبریں۔
ایرانی میزائل روزانہ 200 ملین ڈالر کا خرچ اسرائیل پر ڈال رہے ہیں۔
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے صہیونی رژیم کے ایران پر سنگین
جون
اسٹیٹ بینک نے ڈالرز سمگلنگ روکنے کے لئے اہم فیصلہ کیا
?️ 7 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پاکستان سے
اکتوبر
صیہونی حکومت کی غزہ کے کینسر مریضوں کے خلاف منظم جنایات
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی پر صیہونی ریاست کے ظالمانہ محاصرے اور غیر
مئی
ملک کا 5 فیصد امیر ترین طبقہ ٹیکس ادا نہیں کر رہا، چیئرمین ایف بی آر
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے
اکتوبر
حکومتی ترجمان حکومتی کارکردگی کو اجاگر کریں: وزیر اعظم
?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
اپریل
اپنے لوگ واپس آجائیں گے:عمران خان
?️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے
مارچ
سویڈن میں قرآن پاک کی توہین پر عرب ممالک کا ردعمل
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:عرب ممالک نے سویڈن میں ترک سفارت خانے کے سامنے انتہائی
جنوری
شہروں کی دیواروں پر غدار وطن کے بینرز اور پوسٹرز کیا کہہ رہے ہیں؟
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں ’غداری‘ کے الزامات عائد کرنا ایک عام معمول
جولائی