?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم کر دے گی،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے لیے وراثتی سرٹیفکیٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومتی ادارے غیر فعال ہوں جائیں تو حکومت عوام کی خدمت کرنے سے قاصر ہوجاتی ہے اور پھر عوام حکومت کی ”خدمات” کرتے ہیں اور یہ ناقص نظام کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت قانون پر کام کا بہت دباؤ ہے اور جو فائل ادھر جاتی ہے اس کا کئی وقت تک معلوم نہیں چلتا کہ وہ کدھر کھوگئی ہے لیکن اس کے باوجود وراثتی سرٹیفکیٹس میں معاونت فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیکنالوجی کے استعمال سےعوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، چیئرمین نادرا سے امید ہے کہ وہ عوام کے لیے ہر ممکن آسانی پیدا کریں گے۔
آن لائن نظام سے زمینوں کا ریکارڈ محفوظ رکھا جاسکتا ہے، لینڈ رجسٹری اور دیگر ریکارڈ کی فائلیں گُم یا پھر جلادی جاتی تھیں، پیپرلیس نظام آنے سے فراڈ ختم ہوجاتا ہے۔ عدالت میں آدھے کیسز زمینوں سے متعلق ہوتے ہیں، قبضہ گروپ بھی اس لیے وجود میں آتے ہیں کہ زمین کے کیسز جلدی ختم نہیں ہوتے تو اس لیے ہم لینڈ ریکارڈ ٹیکنالوجی بیس کررہے ہیں۔
اگست تک اسلام آباد میں لینڈ ریکارڈ کمپوٹر پر آجائے گا اس طرح وہاں کے لوگوں کے لیے بھی آسانیاں پیدا ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں بھرپور طریقے سے ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے کرپشن کا وجود ہی نہیں رہا، کوشش ہےکہ حکومت میں ای گورننس لے کر آئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت 90 لاکھ پاکستانی بیرون ممالک مقیم ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے ملک چلتا ہے، کوشش ہے اوورسیز پاکستانی ای ووٹنگ سے ووٹ کاسٹ کر سکیں، پولنگ ختم ہونے اور نتائج کے دوران دھاندلی ہوتی ہے، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم کر دے گی، ایسا الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن شکست قبول کرے گی۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں دو سال سے محصور کشمیری اور عالمی برادری کی شرمناک خاموشی
?️ 12 اگست 2021(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہاپسند حکومت کی جانب سے دو
اگست
جہانگیرترین کیخلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا: شہزاد اکبر
?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر
اپریل
عقبہ بندرگاہ میں اردن کی حکومت اور عوام کے ساتھ ایران کی ہمدردی
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی
جون
پینٹاگون کے سربراہ بھی صیہونیوں پر برھم؛ وجہ؟
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر
اپریل
مغربی کنارے اور یروشلم میں فلسطینیوں کے گھروں پر صیہونیوں کے حملے
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی عسکریت پسندوں نے
اگست
دبنگ خان کی ایک کال نے کر دی رات کی نیند حرام
?️ 1 مارچ 2021بمبئی {سچ خبریں} غصے کی بنا پر مشہور و معروف بالی وڈ
مارچ
کرم معاملے پر گرینڈ جرگہ حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا
?️ 29 دسمبر 2024 کوہاٹ: (سچ خبریں) حکومتی اور جرگہ ممبران کے دعوؤں کے باوجود
دسمبر
انتہاپسند اسرائیلی ربی نے فلسطینیوں کے بارے میں کیا مطالبہ کیا!؟
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: بنیاد پرست اسرائیلی ربی نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام
مارچ