🗓️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کو ٹکر دینے کے لیے ڈیسک ٹاپ ورژن میں متعدد فیچرز پیش کردیے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیسک ٹاپ ورژن کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے متعدد فیچرز کو پیش کردیا گیا، ترتیب وار صارفین کو ان تک رسائی دی جائے گی۔
اب ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی ایکسپلور کا ٹیب شامل ہوگا جب کہ فار یو ٹیب کو بھی مزید بہتر کردیا گیا۔
اسی طرح ٹک ٹاک کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں گیم کی لائیو اسٹریم بھی دیکھ سکیں گے جو کہ یوٹیوب پر مقبول ترین فیچر ہے۔
ٹک ٹاک ڈیسک ٹاپ ورژن کو بھی موبائل ایپ ورژن کی طرح آسان اور سادہ بنادیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کمپیوٹر پر بھی شیئرنگ ایپلی کیشن کو استعمال کر سکیں۔
ٹک ٹاک کی جانب سے ڈیسک ٹاپ ورژن کی لے آؤٹ بھی تبدیل کرکے بہتر کردیا گیا اور تمام صارفین کو پیش کیے گئے فیچرز تک ترتیب وار رسائی دے دی جائے گی۔
اب جہاں ٹک ٹاک نے ڈیسک ٹاپ ورژن کو یوٹیوب جیسا بنانے کی جانب قدم بڑھایا ہے، وہیں ٹک ٹاک پر 60 منٹ طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی بھی آزمائش جاری ہے۔
ابتدائی طور پر ٹک ٹاک پر صرف ایک منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت ہوتی تھی لیکن بعد ازاں اس دورانیے کو بڑھا دیا گیا تھا اور اب ممکنہ طور پر جلد ہی تمام صارفین کو طویل ویڈیوز یعنی 60 منٹ دورانیے کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرنے تک رسائی دیے جانے کا امکان ہے۔
مشہور خبریں۔
جمعتہ الوداع اور یوم القدس
🗓️ 29 اپریل 2022(سچ خبریں)امام خمینی(ر) نے 16 مرداد 1358 شمسی(7 اگست 1979) بمطابق 13
اپریل
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد
🗓️ 5 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل
مارچ
اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے:امریکی چرچ
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی پریسبیٹیرین چرچ نے ایک قرار داد جاری کرتے ہوئے صیہونی
جولائی
غزہ میں متعدد صیہونی قیدیوں کی خودکشی کا پردہ فاش
🗓️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی جہاد
جولائی
نئے ممکنہ فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں کا تحفظات کا اظہار
🗓️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ممکنہ
اپریل
اسرائیلی حکام ایران سے ڈر کر بڑی شکست تسلیم کرنے کو تیار
🗓️ 17 اگست 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا
اگست
صیہونی حکومت کو آنے والے سال میں درپیش 6 بڑے خطرے
🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: صہیونی کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے چھ سنگین چیلنجوں
ستمبر
پیسہ بہت ہے ،انصاف کیلئے آخری حد تک جاﺅں گی، وجہیہ عامر
🗓️ 26 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے
فروری