🗓️
سچ خبریں: سب سے بڑے یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر مانے جاتے ہیں، ان کے ٹک ٹاکرز فالوورز کی تعداد 10 کروڑ سے زائد ہے جب کہ یوٹیوب پر ان کے فالوورز 35 کروڑ سے زائد ہیں۔
مسٹر بیسٹ نے اپنی مختصر ٹک ٹاک ویڈیوز میں بتایا کہ انہوں نے بھی امریکا میں ٹک ٹاک کی سروسز خریدنے کے لیے بولی لگائی ہے اور ممکنہ طور پر وہ امریکا میں ٹک ٹاک کے نئے سربراہ ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے کتنے پیسوں کی پیش کش کی ہے؟
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز اور سروسز خریدنے کے لیے متعدد کاروباری افراد اور کمپنیاں سامنے آئی ہیں جب کہ مسٹر بیسٹ نے بھی ایپلی کیشن کی خریداری کے عمل میں حصہ لیا ہے۔
نشریاتی ادارے نے بتایا کہ ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کے سرمایہ کار نے تصدیق کی کہ ٹک ٹاک کی مالک کمپنی نے امریکی شیئرز فروخت کرنے کی بات چیت کے عمل کو تیز کردیا ہے جب کہ امریکی اور چینی حکومتیں بھی معاملے کو قریب سے دیکھ رہی ہیں۔
امریکی قانون کے تحت ٹک ٹاک کو آئندہ ڈھائی ماہ کے اندر اپنے امریکی شیئرز کسی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنے ہوں گے، دوسری صورت میں ایپ پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
جوبائیڈن کی امریکی حکومت نے قانون بنا رکھا تھا، جس کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری تک اپنے امریکی آپریشنز کو ہر حال میں فروخت کرنا تھا لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنی کو مزید 75 دن کی مہلت دی تھی۔
اب ٹک ٹاک آئندہ ڈھائی ماہ کے اندر اپنے امریکی شیئرز فروخت کرے گی، ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کی قیمت 50 ارب ڈالرز تک بتائی جا رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی خواہش ظاہر کر چکے ہیں کہ ٹک ٹاک کو ان کے دوست ایلون مسک خریدیں تو اچھا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
عرب وزرائے خارجہ کی لبنان اور مسئلہ فلسطین کی حمایت پر تاکید
🗓️ 2 جولائی 2022سچ خبریں: عرب وزرائے خارجہ نے ہفتہ کے روز بیروت میں ایک
جولائی
غزہ میں صیہونیوں پر کیا بیت رہی ہے؟صیہونی فوج کی زبانی
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک اور
جنوری
چین کے صدر کا سعودی عرب کے بادشاہ کے نام تحریری پیغام
🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو چینی صدر
ستمبر
بنگلہ دیش کی وزیراعظم بھارت پہنچیں
🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا نے تصاویر شائع کرکے اعلان کیا
اگست
امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ، اسلام آباد کس طرف ؟
🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعاملات اور خطے میںپیش
دسمبر
سینیگال کے عوام کا فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ
🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں: سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کی سڑکوں پر لوگوں کی بڑی تعداد
جون
وزیر اعظم نے اپنا کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا
🗓️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے گئے
اگست
یمنی میزائلوں کے سامنے صیہونیوں کی بےبسی
🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیل یمنی مسلح افواج کی جانب سے بڑھتے ہوئے میزائل حملوں
جنوری