?️
لندن (سچ خبریں) ہوا میں موجود ڈی این اے کو ڈھونڈنے کے حوالے سےسائنسدانوں نے اہم تحقیق کرتے ہوئے ہوا میں موجود ڈی این اے کو ٹریس کرنے کا طریقہ معلوم کر لیا، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی اور انہیں کیفر کردارتک پہنچایا جا سکے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اور ڈینیش سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ ایجاد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی مدد سے ہوا میں موجود ڈی این اے کے نمونے کو ٹریس کیا جا سکے گا۔رپورٹ کے مطابق پروفیسر الزبتھ کلیئر نے ایک چڑیا گھر میں اس نئے طریقے سے جانوروں کے ہوا میں موجود ڈی این کے نمونے حاصل کیے۔
پروفیسر الزبتھ اور ان کی ٹیم نے ویکیوم پمپ سے منسلک حساس فلٹرز ایک چڑیا گھر میں بیس مختلف مقامات پر رکھے، سائنسدانوں کی ٹیم کو اس طریقے سے ڈی این اے کے سترسے زائد نمونے حاصل ہوئے۔سائنسدانوں نے فلٹرز سے حاصل کیے گئے ڈی این اے کے نمونے میں پی سی آر ٹیسٹ کے زریعے بڑھا دیا۔ اس طریقے سے الزبتھ اور ان کی ٹیم کو سترہ مختلف جانوروں کا ڈی این اے حاصل ہوا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہوا میں ڈی این اے کے ذرات حاصل کرنے کا طریقہ ایجاد ہونے سے جنگلی حیات کا زیادہ بہتر طریقے سے مطالعہ کیا جا سکے گا، اور جانوروں کو تنگ کیے بغیر ان کا ڈی این اے حاصل کیا جا سکے گا۔
سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طریقے سے جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی اور فضاء میں موجود مجرموں کے ڈی این اے حاصل کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے گا۔
مشہور خبریں۔
ایلون مسک کے آنکھوں کے نیچے نیل کا راز ہوا فاش
?️ 8 جون 2025واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک، جو وائٹ ہاؤس میں
جون
اسرائیلی قیدیوں کو شرائط کے ساتھ رہا کیا جائے گا
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ
دسمبر
آئینی بینچز 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے،کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
?️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کی کمیٹی نے
نومبر
جنین آپریشن میں اسرائیلی فوج کی بے بسی
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے خلاف جنین کے علاقے میں فلسطینی
جون
یمنی حملے کے بعد فلسطینی دیواروں پر صیہونیوں کے لیے پیغام
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی افواج کی جانب سے تل ابیب پر ایک Supersonic
ستمبر
تل ابیب میں امریکی سفیر: اسرائیلی قیدیوں کو حقیقی بھوک لگ رہی ہے
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: تل ابیب میں امریکی سفیر نے قسام بریگیڈز کی طرف
اگست
الاحساء اور قطیف انتفاضہ نہیں بجھیں گے: عرب مخالف گروپ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: الاحساء اور قطیف انتفاضہ کی 11 ویں سالگرہ کے موقع
فروری
ایران کے خلاف اسرائیلی حملہ؛ پیشگوئیاں اور ایران کا ممکنہ ردعمل
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:آخرکار اسرائیل نے ایران کے میزائل حملے کے جواب میں براہِ
اکتوبر