ہمیں چاند کے مدار کو تبدیل کرنا ہوگا: امریکی سیاستدان

ہمیں چاند کے مدار کو تبدیل کرنا ہوگا: امریکی سیاستدان

?️

واشنگٹن(سچ خبریں) امریکی سیاست دان کا کہنا ہے کہ ہمیں زمین کو محفوظ رکھنے کے لئے چاند کامدار تبدیل کرنا ہوگا اس بیان سے انہوں نے کرہ ارض کو موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے عجیب و غریب منطق پیش کر کے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سیاست دان لوئی گومرٹ نے قدرتی وسائل پر گانگریس کمیٹی میں زمین کو موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے عجیب و غریب مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ  ’ہمیں زمین کو محفوظ رکھنے کے لیے چاند کے مدار کو تبدیل کرنا ہوگا‘۔

لوئی گومرٹ کا کہنا تھا کہ ’امریکا کے محکمہ جنگلات نے موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے حوالے سے بہت زیادہ کام کیا مگر وہ مکمل کامیاب نہیں ہوسکے‘۔امریکی محکمہ جنگلات کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے سیاست دان نے کہا کہ ’سورج سے پھوٹنے والا آتش گیر مادہ زمین کی آب و ہوا میں تبدیلیوں کی بڑی وجہ ہے، اگر زمین کا چاند کا مدار تبدیل کرلیا جائے تو کرہ ارض محفوظ رہ سکتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ناسا کے سابق سربراہ نے مجھے بتایا تھا کہ زمین کے مدار اور سورج میں تبدیلی واقع ہوئی، اسی وجہ سے شمسی شعلوں میں شدت آئی ہے، کیا محکمہ جنگلات اور اراضی کا حساب رکھنے والے ادارے چاند یا زمین کے مدار کو تبدیل نہیں کرسکتے، اس اقدام سے زمین پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے‘۔

لوئی نے  اپنی بات ختم کی تو کافی دیر تک سارے اراکین خاموش رہے۔ اجلاس کے بعد جب اس بات کا چرچا ہوا تو اراکین اور سائنسی ماہرین نے سیاست دان کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اس سے قبل ہمیں جلد زمین سے منتقل ہونے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

آئینی ترمیم کیلئے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت فارم 47 کا پارٹ 2 ہے، لیاقت بلوچ

?️ 21 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے

پاکستان ایئر فورس کو خراج تحسین: یومِ دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 1965کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے

بحرینی سیاسی قیدی انتہائی ظلم و ستم کا شکار

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:بحرینی انسانی حقوق کی تنظیموں کو کا کہنا ہے کہ آل

افریقہ میں امریکی ہتھیاروں کے پروگرام کا انکشاف

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: ایک سینئر روسی اہلکار نے شواہد کی بنیاد پر کہا کہ

افغانستان میں خشخاش کی بڑھتی ہوئی کاشت

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی رپورٹ

غزہ میں امدادی کارکنوں کے حالات ناقابل برداشت

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے

انٹرنیشنل نیوکلیئرسائنس اولمپیاڈ میں پاکستانی طلبا کی کارکردگی

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: پاکستانی طلبا نے فلپائن میں منعقد ہونے والے پہلے بین

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

?️ 20 ستمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے