?️
نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا، گوگل نے اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں لامحدود وقت تک مفت کالز کی مدت میں 30 جون تک اضافہ کردیا، اب صارفین ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ 30 جون تک مفت استعمال کرسکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے عوامی سہولت کےلیے گوگل کانفرنسنگ سروس میٹ کا لا محدود مفت کالز کا دورانیہ جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔گوگل نے دنیا بھر میں کالک ڈاؤن لگنے کے بعد اپنی ویڈیو کال سروس میٹ کو صارفین کےلیے مفت کردیا تھا جو ماضی میں 6 ڈالر ماہانہ پر دستیاب تھی اور اس کال کا دورانیہ بھی 1 گھنٹہ ہوتا تھا۔
لاک ڈاؤن لگتے ہی گوگل نے لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ قائم رکھنے میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے مفت ویڈیو کالز کا سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جسے ستمبر 2020 میں ختم ہوتا تھا تاہم یہ سروس 31 مارچ 2021 تک بڑھائی گئی اور پھر اسے جون 30 تک طول دے دیا گیا۔
صارفین گوگل میٹ میں 100 افراد کو ویڈیو کانفرنس کا حصہ بناسکتے ہیں جبکہ اس سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کے لیے گوگل ورک اسپیس سبسکرائپشن خریدنا ہوگی، جس کے بعد ڈھائی سو افراد کو کانفرنس کا حصہ بنایا جاسکے گا۔
ان افراد کو گوگل میٹ ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ ویب براؤزر کے ذریعے بھی کانفرنس کا حصہ بن سکیں گے لیکن اس سرور کےلیے جی میل اکاؤنٹ کا ہوبا شرط ہے۔گوگل میٹ کو ڈیسک ٹاپ پر ( meet.google.com ) جبکہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ایپس میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارت ہزیمت چھپانے کیلئے جھوٹی خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔ احسن اقبال
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ
مئی
اسرائیل کے سیاسی منظر نامے اختلافات کی وجوہات
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے
جون
اسرائیل کا رقبہ کم ہو جائے گا: صیہونی وزیر جنگ
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز کے
مئی
فلسطین کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے: پاکستانی وزارت خارجہ
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں: سینٹر فار ڈپلومیسی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی
نومبر
یمنی بحری کارروائیوں کے خلاف امریکہ کی بے بسی
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی سے متعلق ایک تھنک ٹینک نے اعتراف کیا
جون
ہماری حکومت دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی حکومت ہے:امریکی سینیٹر
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکی حکومت دنیا کی
مئی
کسی کے دباؤ میں آنے کے بغیر ریاست کی رٹ قائم ہے: شیخ رشید
?️ 21 اپریل 2021اسلا آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
اپریل
امریکہ اور اسرائیل لبنان اور فلسطین کے خلاف نئی سازشوں میں مصروف:انصاراللہ
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے اپنے
اپریل