🗓️
سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے دنیا بھر میں میسیج ایپلی کیشن پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچر پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
دنیا کے زیادہ تر اسمارٹ فونز گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلتے ہیں، تاہم ایپل اور ہواوے نے اپنا آپریٹنگ سسٹم بنا رکھا ہے۔
سام سنگ سمیت دیگر معروف موبائل کمپنیاں گوگل کے اینڈرائیڈ پر انحصار کرتی ہیں اور ان موبائلز کے صارفین عام طور پر اینڈرائیڈ کی سپورٹڈ میسیجنگ ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں۔
کچھ دن قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ گوگل کی میسیج ایپلی کیشن میں ایڈٹ کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ جلد میسیج ایپ میں اے آئی ٹولز پیش کردیے جائیں گے، جس کے تحت صارفین کو موصول ہونے والے میسیج کا جواب لکھنے کی زحمت نہیں کرنی پڑے گی، وہ ٹولز کو استعمال کرکے جواب لکھ سکیں گے۔
گوگل اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق میسیج ایپ میں اے آئی ٹولز امریکا میں پہلے ہی کام کر رہے ہیں لیکن اب انہیں دنیا بھر میں پیش کردیا جائے گا۔
اے آئی ٹولز کے بعد میسیج ایپلی کیشن اور اسے سپورٹ کرنے والے کی بورڈ میں ایسے آپشنز شامل کیے جائیں گے، جنہیں استعمال کرتے ہوئے صارفین اے آئی کی مدد سے جواب لکھ سکیں گے۔
یہی نہیں بلکہ صارفین اپنے لکھے ہوئے میسیج کو بھی مزید بہتر کرنے کے لیے اے آئی کی مدد لے سکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اے آئی کی مدد سے تمام موصول ہونے والے میسیج کے جواب مختلف اسٹائل میں بھی لکھوائے جا سکیں گے، جن میں مختصر، ادبی اور اچھی زبان والے جوابات کے آپشن شامل ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق فوری طور پر امریکا کے علاوہ دیگر چند ممالک میں بھی میسیج ایپ میں اے آئی ٹولز کو پیش کردیا جائے جب کہ ترتیب وار دیگر ممالک کے صارفین کو بھی اس پر رسائی دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی جنگ نہیں کرنا چاہتا: امریکی جنرل
🗓️ 16 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی جنرل نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم
مارچ
اسرائیل کی آیت اللہ سیستانی کو دھمکی پر عراق کا ردعمل
🗓️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں:عراقی مصنف محسن القزوینی نے آیت اللہ سیستانی کو دھمکی دینے
اکتوبر
فلسطینیوں کے ایک حملے میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے؟
🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: جہاں تل ابیب نے غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں
دسمبر
فلسطینیوں کے خلاف ایک اور امریکی شیطانی کھیل
🗓️ 12 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ، مصر اور قطر نے اسرائیل اور حماس پر زور
اگست
اسرائیل سب سے نچلے مقام پر؛ وجہ ؟
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب کی موجودہ کارکردگی غزہ میں
جولائی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے:وزیر اعظم
🗓️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر پٹرول
جنوری
یورپی رہنما خاموشی سے اپنے آقا کے قدموں میں دم ہلائیں گے: پیوٹن
🗓️ 3 فروری 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اتوار کے روز ایک تقریر
فروری
ایف بی آر کو نان فائلرز کے گیس اور بجلی کے کنکشن کاٹنے کا اختیار مل گیا
🗓️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایف بی آر کو نان
جون