?️
سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کی مدد سے صارفین اب صرف بول کر یا لکھ کر اپنی تصاویر آسانی سے ایڈٹ کر سکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل فوٹوز میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اب صرف بول کر یا لکھ کر اپنی تصاویر ایڈٹ کر سکیں گے۔
صارفین اس فیچر کی مدد سے صرف ایک جملہ کہیں گے اور گوگل فوٹوز تصویر میں تبدیلی کردے گا، مثال کے طور پر اگر صارف کہے کہ پس منظر سے گاڑیاں ہٹا دو یا اس پرانی تصویر کو بہتر بناؤ، تو ایپ خود ہی تبدیلی کر دے گی۔
اگر صارف کو سمجھ نہ آئے کہ کیا کہنا ہے تو صرف یہ لکھ دیں کہ بہتر بنا دو اور گوگل فوٹوز خودکار طور پر تصویر کو خوبصورت بنا دے گا۔
یہ فیچر روشنی درست کرنے، غیر ضروری چیزیں ہٹانے، پس منظر بدلنے اور یہاں تک کہ تصویر میں نئی چیزیں شامل کرنے جیسی تبدیلیاں بھی کر سکتا ہے، مثال کے طور پر کسی تصویر میں دھوپ کے چشمے یا پارٹی ہیٹ بھی شامل کی جاسکتی ہے۔
مذکورہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں پکسل 10 فونز پر دستیاب ہوگا۔
مزید یہ کہ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ پکسل 10 فونز میں سی 2 پی اے کونٹینٹ کریڈینشئلز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس سے صارفین کو پتا چل سکے گا کہ تصویر میں کسی جگہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) استعمال ہوئی ہے یا نہیں۔
یہ سہولت پہلے پکسل 10 میں آئے گی اور پھر آئندہ ہفتوں میں باقی اینڈرائیڈ اور آئی فونز پر بھی فراہم کی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
کئی دہائیوں کے دوران امریکی بجٹ کا خسارہ ، 2037 میں عوامی قرض دوگنا ہونے کا امکان
?️ 7 اکتوبر 2021 سچ خبریں:اقرض کی چھت نچلی حد کانگریس نے مقرر کی ہےجو
اکتوبر
دھرنے یا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست خارج کرنے کی استدعا
?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک
نومبر
وزیراعظم نےسپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا
?️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے احترام
نومبر
آنے والا مالی سال قوم کے لئے اچھا اور صحت والا سال ہوگا۔
?️ 29 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی
مئی
کیا امریکہ یمنیوں کا مقابلہ کر سکتا ہے؟
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سینئر رکن محمد البخیتی
جنوری
ہمیں عربوں کو ایک نیا یوم نحس دکھانا ہوگا :صہیونی وزیر
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: "بیٹزلیل سموٹریچ”، جو بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ میں وزیر
مئی
امریکہ کے ساتھ کسی بھی فوجی تنازع کے لیے تیار ہیں:شمالی کوریا
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما نے کہا کہ پیانگ یانگ امریکہ کے
جولائی
عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط
?️ 8 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران
فروری