کیمسٹری کا نوبیل انعام تین سائس دانوں کو دینے کا اعلان

?️

سچ خبریں: سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے سال 2024 کا کیمسٹری کا نوبیل انعام ایک امریکی اور دو برطانوی سائنس دانوں کو دینے کا اعلان کردیا۔

اکیڈمی نے تینوں سائنس دانوں کو پروٹینز کے اسٹرکچر کو بہتر کرنے اور ان کے کام کو سمجھنے پر دیا۔

تینوں میں سے ایک امریکی سائنس دان ڈیوڈ بیکر کو نصف جب کہ دو برطانوی ماہرین ڈیمس ہاسابیس اور جان جمپر کو باقی نصف ایوارڈ دیا جائے گا۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دونوں ماہرین کا تعلق گوگل مائنڈ نامی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ادارے سے ہے اور دونوں ماہرین نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے پروٹینز کے کئی نئے راز جانے، جس وجہ سے پروٹینز کے اسٹرکچر کی تحقیق میں پیش رفت ہوئی۔

کمیٹی کے مطابق گوگل مائنڈ سے تعلق رکھنے والے دونوں ماہرین نے اے آئی کی مدد سے ایسا کمپیوٹرائزڈ ماڈیول تیار کیا، جس سے پروٹینز سے متعلق نصف صدی کا راز حل ہوا اور تحقیق میں پیش رفت ہوئی۔

اسی طرح امریکی سائنس دان ڈیوڈ بیکرکی تحقیق سے یہ جاننے میں مدد ملی کہ کونسے پروٹینز زندگی کی بنیاد ہیں اور کیسے نئے پروٹینز تیار کیے جاسکتے ہیں۔

تینوں ماہرین کو رواں برس دسمبر کے آغاز میں ایوارڈ اور انعامی رقم سے نوازا جائے گا، امریکی سائنس دان کو انعام کی نصف جب کہ دونوں برطانوی ماہرین کو مشترکہ طور پر نصف رقم ملے گی۔

نوبیل کمیٹی ہر سال اکتوبر کے آغاز میں ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کرتی ہے اور جیتنے والوں کو دسمبر میں ایوارڈز فراہم کرتی ہے۔

سات اکتوبر کو کمیٹی نے طب کے نوبیل انعام کا اعلان کیا تھا، اس بار میڈیکل کا انعام دو امریکی ماہرین کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے 8 اکتوبر کو فزکس کے انعام کا اعلان کیا، اس بار فزکس کا انعام امریکی اور کینیڈا کے دو سائنس دانوں کو دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی رہا

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی نے اپنے ملک واپس

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی پولیس کے جرائم کے بارے میں اہم انکشاف کردیا

?️ 26 جون 2021رام اللہ (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی پولیس کے جرائم کے

ہم مغربی پٹی میں نئی حقیقت مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: سرایا القدس

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں:جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ سرایا القدس کے ایک میدانی

حکومت کا سابق وزیراعظم کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ

?️ 5 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گوشواروں اور

نااہل سیاستدانوں کو آگ بھی بجھنا نہیں آتا :ٹرمپ

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:کیليفورنيا کے جنوب میں جاری تباہ کن آتشزدگی کے دوران، امریکہ

حسین حقانی نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے

رائٹرز: ٹرمپ سعودی عرب میں 1 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا چاہتے ہیں

?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: روئٹرز نیوز ایجنسی نے آج باخبر ذرائع کے حوالے سے

نیتن یاہو کی گستاخانہ تجویز پر سعودی عرب کا ردعمل

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے