🗓️
لندن (سچ خبریں)کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی چیز کو چھونے سے ہلکا سا کرنٹ محسوس ہوتا اور ایسا اکثر افراد کے ساتھ ہوتا ہے مگر اس کی وجہ آج تک کوئی نہیں جان سکا لیکن اب اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔
دراصل اس کی وجہ کچھ یوں ہے کہ ہمارے ارگرد ہر چیز ایٹمز سے بنی ہوتی ہے اور ان میں انسانی جسم بھی شامل ہے، یہ ایٹمز پروٹون، الیکٹرون اور نیوٹرون کا امتزاج ہوتے ہیں۔ان میں سے ہر ایک میں بالترتیب پوزیٹیو، نیگیٹو یا نیوٹرل چارج ہوتا ہے، اگرچہ ایٹمز میں ان تینوں ذرات کی تعداد متوازن ہوتی ہے، تاہم الیکٹرونز ہر وقت ایک سے دوسری جگہ سفر کرتے رہتے ہیں۔
یعنی وہ فرنیچر سے ہمارے ملبوسات میں منتقل ہوسکتے ہیں اور وہاں سے ہاتھ ملانے پر کسی دوسرے فرد کو بجلی کا ایک ہلکا سے جھٹکا دے سکتے ہیں۔جب الیکٹرون اور پروٹون میں توازن برقرار نہیں رہتا تو نیگیٹو اور پازیٹو توانائی میں عدم توازن پیدا ہوتا ہے، جسے سائنسدان اسٹیٹک الیکٹرسٹی (ایسی برقی توانائی جو برقی رو کی صورت میں رواں نہ ہو) کہتے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر آپ اپنے بالوں پر غبارے کو رگڑیں تو آپ زیادہ الیکٹرونز اپنے اندر جمع کر رہے ہوتے ہیں، اس کے کچھ دیر بعد کسی پازیٹو چارج والی شے جیسے دھاتی چیز یا کوئی بھی ایسی چیز جو کنڈکٹو میٹریل سے بنی ہو، تو بجلی کے ہلکے سے جھٹکے کا احساس ہوسکتا ہے۔
یہ وہ الیکٹرونز ہوتے ہیں جو ایک سے دوسری جگہ منتقل ہونے پر توازن بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ایسا تجربہ سرد موسم میں زیادہ ہوسکتا ہے یا ایسی جگہوں پر جہاں موسم خشک اور سرد ہو، کیونکہ ہوا میں زیادہ نمی قدرتی کنڈکٹر کا کام کرتی ہے اور اس طرح کے ہلکے برقی رو کی روک تھام کرتی ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کو 480 کلومیٹر لمبی بھولبلییا سرنگوں کا سامنا
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے آج اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی
جنوری
صیہونی فوجیوں کے خلاف 10 ممالک میں 50 شکایات درج
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے
جنوری
پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں
🗓️ 18 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے
نومبر
سینیئر فنکار ڈھکے، چھپے الفاظ میں نئے فنکاروں کی بے عزتی کرتے ہیں، نمرہ مہرہ
🗓️ 27 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ و موسیقار نمرہ مہرہ نے شکوہ کیا
ستمبر
عرب نیٹو نام کی کوئی چیز نہیں ہے: ریاض
🗓️ 17 جولائی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے
جولائی
پاکستان کے بین الاقوامی بانڈز کی پریشان کن خرید و فروخت، ڈیفالٹ کا خطرہ تاحال مسترد
🗓️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی جانب سے دیوالیہ ہونے
مئی
یوکرین کو روس کے اندر حملے کی اجازت کس نے اور کب دی؟
🗓️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی سینیٹر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور لندن نے ممکنہ
ستمبر
کورونا کا قہر جاری، مزید 110 مریض جان کی بازی ہار گئے
🗓️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے تازہ صورتحال
اپریل