?️
سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنی سرچ انجن کا استعمال آسان بنادیا، جس کے بعد ہر صارف اسے گوگل کی طرح استعمال کر سکے گا۔
چیٹ جی پی ٹی نے اپنا سرچ انجن اکتوبر 2024 میں متعارف کرایا تھا، بعد ازاں اسے فیس کے عوض اچھے فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔
اوپن اے آئی نے دسمبر 2024 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی سرچ انجن کو ہر کسی کے استعمال کے لیے مزید آسان بنانے پر کام کر رہی ہے۔
اور اب کمپنی نے اپنے سرچ انجن کو ہر کسی کے استعمال کے لیے آسان بناتے ہوئے اس پر اکاؤنٹ بنانے کی شرط ختم کردی۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق اب ہر کوئی چیٹ جی پی ٹی کے سرچ انجن کو ڈیسک ٹاپ پر کسی بھی ویب براؤزر میں کھول کر استعمال کر سکتا ہے۔
اب چیٹ جی پی ٹی کا سرچ انجن کسی سے اکاؤنٹ ہونے یا اکاؤنٹ میں لاگ ان کا نہیں پوچھتا بلکہ صارف اسے گوگل کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی کا دعویٰ ہے کہ اس کا سرچ انجن اے آئی ٹولز سے لیس ہے اور صارفین نہ صرف تحریری بلکہ وائس یعنی آواز میں بھی اس پر سرچنگ کر سکتے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے جہاں اب سرچ انجن کو آسان بنایا گیا ہے، وہیں کچھ دن قبل کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی اے آئی بوٹ کا نیا ورژن بھی مفت میں متعارف کرایا تھا۔
چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے چینی حریف کمپنی ڈیپ سیک آنے کے بعد متعدد فیچرز مفت شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی چینی حریف کمپنی کا مقابلہ کر سکے، کیوں کہ چینی کمپنی کے تمام فیچرز مفت ہیں۔


مشہور خبریں۔
محمد بن سلمان نے یمن کی جانب سے شدید حملوں کے بعد انصاراللہ سے اہم اپیل کردی
?️ 18 جون 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے یمن کی جانب
جون
برکینا فاسو میں بغاوت پھر ناکام
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: برکینا فاسو کے فوجی حکام نے کہا کہ برکینا فاسو
ستمبر
کیا حماس کو ختم کرنا ممکن ہے؟ جرمن اخبار کی رپورٹ
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ڈیر اسپیگل اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر
نیتن یاہو کا رفح پر حملے کا مقصد میڈیا کیا ہے ؟
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 12 نے اعلان کیا کہ نیتن
اپریل
لاس اینجلس آگ کی لپیٹ میں؛بائیڈن کا اٹلی کا دورہ منسوخ
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:کالیفورنیا میں بڑھتی ہوئی جنگلاتی آگ کی شدت کے پیش نظر
جنوری
وزیراعظم کی سیلاب اور بارشوں سے تباہی والے علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں
جولائی
سعودی عرب اور مصر کو چین کےطاقتور ڈریگن کی فروخت پر تل ابیب کو تشویش
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سعودی عرب اور مصر کے درمیان چین کے
جون
شام نے عرب لیگ میں اپنا نمائندہ مقرر کر دیا
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:شام نے عرب لیگ میں اپنی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے
مئی