?️
سچ خبریں: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں روز بروز نئی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، اور اب اوپن اے آئی نے ایک بار پھر چیٹ جی پی ٹی میں ایک ایسی سہولتیں متعارف کروا دی ہیں جو کاروباری افراد اور دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی میں دو بڑی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے، جن میں میٹنگ ریکارڈنگ اور کلاؤڈ میں فائل شیئرنگ کی سہولت شامل ہے۔
اب چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے نہ صرف میٹنگ ریکارڈ کی جاسکتی ہے بلکہ اس کی مکمل تفصیل خودکار انداز میں تحریری شکل میں بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔
اس نئی سہولت کی مدد سے چیٹ جی پی ٹی میٹنگز، برین اسٹورمنگ سیشنز یا ذاتی نوٹس کو ریکارڈ کرتا ہے اور پھر ان کا خلاصہ اور اہم نکات تیار کرکے فراہم کرتا ہے۔
اگر آپ میٹنگ کے دوران کسی بات کو نوٹ کرنا بھول جائیں، تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، چیٹ جی پی ٹی خود ہی ہر ضروری بات کا خلاصہ تیار کرکے آپ کو فراہم کرے گا، جسے آپ اپنی ٹیم کے ساتھ شیئر بھی کرسکتے ہیں۔
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک اور بڑی سہولت شامل کی ہے، جو کلاؤڈ میں فائل شیئرنگ کی سہولت ہے، اب چیٹ جی پی ٹی گوگل ڈرائیو، ڈراپ باکس، باکس، شیئرپوائنٹ اور ون ڈرائیو جیسی سروسز سے براہ راست منسلک ہوسکتا ہے۔
یعنی اگر آپ کے پاس کوئی دستاویز یا اسپریڈشیٹ گوگل ڈرائیو میں موجود ہے، تو آپ چیٹ جی پی ٹی سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ اس فائل کو کھولے اور اس سے معلومات حاصل کرے، چیٹ جی پی ٹی ان فائلوں کو پڑھ کر خلاصہ، نکات یا ڈیٹا کا تجزیہ پیش کرسکتا ہے۔
اس سہولت کی بدولت اب فائلیں الگ سے کھولنے اور پڑھنے کی ضرورت نہیں، بس سوال کریں اور مطلوبہ جواب حاصل کریں۔
یہ دونوں خصوصیات فی الحال چیٹ جی پی ٹی ٹیم اور انٹرپرائز ورژن کے صارفین کے لیے دستیاب ہیں، چیٹ جی پی ٹی ٹیم کی قیمت ماہانہ 25 ڈالر فی صارف ہے جبکہ انٹرپرائز ورژن بڑی کمپنیوں کے لیے حسبِ ضرورت دستیاب ہوتا ہے۔
مشہور خبریں۔
شام کی سلامتی میں کون خلل ڈال رہا ہے؟
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے
جون
ایک ملین سوڈانی مہاجرین کی توقع رکھئے:اقوام متحدہ
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے پیش گوئی کی ہے کہ سوڈان میں جاری
مئی
حکومت کا عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور
?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی
اگست
ٹرمپ کا امریکہ کی خطرناک ترین رسوائی کے بارے میں تحقیقات کا حکم
?️ 6 جون 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا ہے کہ سابق صدر
جون
ترکی میں زلزلے کے متاثرین کی تعداد 18 ہزار سے زیادہ
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کی ایمرجنسی مینجمنٹ آرگنائزیشن نے آج صبح اعلان کیا ہے
فروری
سانحہ مری: عثمان بزدار کسی ایک اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے
?️ 12 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) مری میں برفباری کے سیزن اور موسم کی پیشگوئی
جنوری
اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پروبارہ سماعت کا حکم
?️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
اکتوبر
ڈاکٹر ابو صوفیہ کے بیٹے کی والد کے لیے دنیا سے درخواست
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام
دسمبر